ویکیپیڈیا:نبح بند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نبح بند (لفظ نبح نامزدگی برائے حذف کا اختصار ہے) اردو ویکیپیڈیا کا ایک آلہ ہے جس کی مدد سے کسی مضمون، زمرہ، سانچہ وغیرہ کو حذف کرنے کے لیے جاری رائے شماری کو فیصلہ ہو جانے کے بعد بآسانی بند کیا جا سکتا ہے۔ رائے شماری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ صفحوں میں کچھ ضروری کارروائیاں درکار ہوتی ہیں؛ مثلاً فیصلہ کا اندراج، گفتگو بند ہونے کا سانچہ لگانا، فیصلہ کے مطابق صفحوں کو حذف، ضم، رجوع مکرر وغیرہ کرنا اور باقی رکھنے کی صورت میں صفحہ سے حذف کا ٹیگ ہٹانا، دیگر متعلقہ صفحوں میں سانچے لگانا وغیرہ۔ یہ تمام ضروری کارروائیاں اس آلہ کی مدد سے محض ایک کلک پر خودکار طور پر انجام پاتی ہیں۔

نصب[ترمیم]

اس آلہ کو فعال کرنے کے لیے اپنی کامن جے ایس میں حسب ذیل سطریں لکھ کر محفوظ کریں:

importScript('User:Yethrosh/XFDcloser.js'); // [[وپ:نبح بند]]

خیال رہے کہ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا پر توسیعی تصدیق شدہ صارف نہیں ہیں تو یہ آلہ آپ کے پاس کام نہیں کرے گا۔

سہولتیں[ترمیم]

کسی صفحہ کے حذف سے متعلق جاری گفتگو کو بند یا مکرر نامزد کرنے کے علاوہ اس آلہ میں حسب ذیل سہولتیں بھی دستیاب ہیں جو گفتگو کو بند کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں:

  • تبادلہ خیال صفحات میں پرانی گفتگو کے سانچوں کا اندراج
  • (اگر نامزد شدہ صفحہ کو باقی رکھنے کا فیصلہ ہو تو) صفحہ سے نامزدگی کے سانچے ہٹانا
  • (اگر حذف کرنے کا فیصلہ ہو تو) نامزد شدہ صفحوں کو حذف کرنا
    • ان کے تبادلہ خیال صفحے بھی حذف کرنا
  • رجوع مکررات کو حذف کرنا
    • نیز ان کے تبادلہ خیال صفحے بھی حذف کرنا
  • اگر حذف کیا جانے والا صفحہ مضمون یا فائل ہو تو (صارف کی صوابدید پر) اس کے روابط ختم کرنا
  • نامزد شدہ صفحوں کو رجوع مکرر یا حذف اور پھر رجوع مکرر بنانا

اگر ایک سے زائد صفحے نامزد کیے گئے ہوں تو متعدد نتائج (مثلاً کچھ کو باقی اور کچھ کو حذف کرنا) کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

طریقہ کار[ترمیم]

جب آپ ایسے صفحہ پر جائیں جہاں کسی مضمون، زمرہ، سانچہ یا فائل کو حذف کرنے یا باقی رکھنے پر گفتگو ہو رہی ہو (جو بالترتیب ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف، ویکیپیڈیا:زمرہ جات برائے حذف، ویکیپیڈیا:سانچے برائے حذف اور ویکیپیڈیا:فائل برائے حذف کے ذیلی صفحوں پر ہوتی ہے) تو سرخی کے بغل میں پیلے رنگ کے پس منظر کے ساتھ تین نئے اختیارات (بند، فوری بند اور مکرر نامزدگی) نظر آئیں گے۔ مزید وضاحت کے لیے نیچے کی تصویر ملاحظہ فرمائیں۔

بند[ترمیم]

ان تینوں اختیارات میں سے پہلا اختیار [بند] کا ہے۔ اس پر کلک کریں تو ایک خانہ کھل کر سامنے آئے گا جہاں متعدد اختیارات ہوتے ہیں۔ آپ حسب ضرورت اختیارات کو منتخب کرکے کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔ ذیل کی تصویر ملاحظہ فرمائیں۔

فوری بند[ترمیم]

دوسرا اختیار [فوری بند] کا ہے جس پر کلک کرنے سے مزید دو اختیار نمودار ہوں گے فوری رکھیں اور فوری حذف۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ اختیارات حذف یا باقی رکھنے کی مطلوبہ کارروائی کو بسرعت انجام دینے کے لیے ہیں جن میں پہلے سے طے شدہ اختیارات ہوتے ہیں اور وجہ وغیرہ درج کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ ذیل کی تصویر ملاحظہ فرمائیں۔

مکرر نامزدگی[ترمیم]

تیسرا اختیار [مکرر نامزدگی] کا ہے جس پر کلک کرنے سے ایک خانہ کھلتا ہے جہاں آپ مکرر نامزدگی کی وجہ درج کرکے مکرر نامزد کر سکتے ہیں۔

روابط کی بے ربطی[ترمیم]

مضمون اور فائلوں کو حذف کرنے پر ایک اختیار ان کے روابط حذف کرنے کا بھی سامنے آتا ہے۔ بسا اوقات روابط کو غیر مربوط کرنے کی بجائے سرے سے حذف کرنا مناسب ہوتا ہے، چنانچہ بے ربط کرنے سے قبل یہ پوچھا جاتا ہے کہ آیا ربط کو محض غیر مربوط کرنا ہے یا سرے سے حذف کر دینا ہے۔ چونکہ یہ خاصی حساس کارروائی ہے اس لیے اسے انتہائی احتیاط سے استعمال کریں۔ ذیل کی تصویر دیکھیں۔

گفتگو کی مدت[ترمیم]

نبح بند کارروائی کے دوران میں یہ بھی جانچتا ہے کہ گفتگو کو شروع ہوئے کتنے دن ہوئے ہیں۔ اگر سات دن سے قبل گفتگو بند کی جا رہی ہے تو انتباہ دیتا ہے کہ ابھی سات دن مکمل نہیں ہوئے، کیا واقعی گفتگو بند کرنا ہے۔ ذیل کی تصویر دیکھیں۔

ملاحظات[ترمیم]

  • اگر غیر منتظم صارف گفتگو بند کرے تو خودکار طور پر "(غیر انتظامی اختتام)" کا لاحقہ شامل کر دیا جاتا ہے۔
  • غیر منتظمین کے لیے حذف کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
  • "ملائم حذف" کا نتیجہ متعین کرنے پر وجہ کے خانہ میں جملہ "وپ:بحالی کا اطلاق ہوگا" از خود شامل ہو جائے گا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]