ویکیپیڈیا:ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس
Wikimedia Cloud Services logo.svg
ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس کا لوگو
مالک ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
بانی ویکیمیڈیا برادری
ویب سائٹ wikitech.wikimedia.org
تجارتی نہیں
اندراج لازمی برائے ترقی دہندگان
صارفین 1,464+
آغاز جون 3، 2011؛ 8 سال قبل (2011-06-03)
مواد لائسنس
آزاد اجازت نامہ

ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس (جسے پہلے ویکیمیڈیا لیبز کہا جاتا تھا) ایک سادہ کمپیوٹنگ نظام ہے جسے اوپن اسٹیک، گرڈ انجن اور کیوبرنٹیز پر بنایا گیا ہے۔ ویکیمیڈیا کا یہ منصوبہ اس کی تکنیکی دنیا کو مکمل معاونت فراہم کرتا اور اپنی خدمات پيش کرتا ہے۔ چنانچہ اس منصوبہ کے تمام وسائل اور دیگر لوازمات ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جو ویکیمیڈیا تحریک سے وابستہ ہے۔ کلاؤڈ سروس کے وسائل کا تمام تر انتظام و انصرام ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے افراد اور ویکیمیڈیا تحریک کے رضاکاروں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ منصوبہ ویکی ٹیک نامی ایک ویکی سائٹ پر رکھا گیا ہے اور اسی ویب سائٹ پر ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے مرکزی سروروں کی مکمل تکنیکی تفصیلات بھی دستیاب ہیں۔

عمومی جائزہ[ترمیم]

اس منصوبہ میں ڈویلپرز کو سافٹ ویئر کی ازمائش، جانچ پڑتال، خامیوں کی اصلاح اور اپڈیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اوپن اسٹیک کی مدد سے انسٹینس (instance) فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہر انسٹینس ایک مجازی مقام ہوتا ہے جسے دوسروں کے ساتھ ساجھا بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کی مدد سے صارفین اپنی تبدیلیوں کو مکمل نافذ کرنے سے قبل جانچ سکتے ہیں۔

رسائی[ترمیم]

ویکی ٹیک سائٹ پر ہر شخص اپنا کھاتا بنا سکتا ہے اور بعد ازاں اسی کھاتے سے ٹول فورج یا کلاؤڈ وی پی ایس تک رسائی کی اجازت حاصل کرنے کی درخواست دی جاتی ہے۔ اس منصوبہ پر موجود تمام سافٹ ویئر کے لیے لازمی ہے کہ وہ آزاد اجازت نامہ کے تحت دستیاب ہوں اور کلاؤڈ سروس کے شرائط استعمال پر پورے اتریں۔ اس سلسلہ کی مزید تفصیلات کے لیے اس ربط سے رجوع کریں۔

خدمات[ترمیم]

کلاؤڈ وی پی ایس[ترمیم]

کلاؤڈ وی پی ایس مشترکہ ملکیت کے حامل مجازی اور نجی سرور (servers) فراہم کرتا ہے جہاں صارفین اُن سافٹ ویئروں کی تعمیر اور تجدید کر سکتے ہیں جو ویکیمیڈیا تحریک اور اس کے منصوبوں کی ترقی میں معاون ہوں۔

ٹول فورج[ترمیم]

Toolforge logo with text.svg

ویکیمیڈیا کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے تحریر شدہ اسکرپٹ اور بوٹ ویکیمیڈیا ٹول فورج کے سرور پر رکھے جا سکتے ہیں۔ ڈویلپر کے لیے مزید تفصیلات اور معاونت یہاں درج ہیں۔ نیز ٹول فورج پر مصروف عمل تمام آلات اور بوٹ کی مکمل فہرست یہاں ملے گی، نیز ان آلات کی کچھ مفصل لیکن غیر مکمل فہرست اس ربط پر بھی رکھی گئی ہے۔

ڈیٹا سروس[ترمیم]

ڈیٹا سروس ان مصنوعات کا مجموعہ ہے جس میں ویکیمیڈیا کے آن لائن ویکی ڈیٹابیس کی نجی معلومات پر مشتمل نسخے شامل ہوتے ہیں اور اس سروس کی مدد سے ویکیمیڈیا کے ڈمپ تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

معاونت[ترمیم]

ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس کے منتظمین کی فہرست یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ نیز آلات کے منتظمین کی فہرست یہاں اور بوٹ کے منتظمین کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

ڈویلپر سے ذاتی رابطہ کے لیے حسب ذیل طریقے ہیں:

مزید دیکھیے[ترمیم]