مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ، 2016ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صفحۂ اول میڈیا 2025ء 2024ء 2023ء 2022 2021ء 2020ء 2019ء 2018ء 2017ء 2016ء 2015ء
ویکیپیڈیا ايشيائی مہینہ

ویکیپیڈیا ايشيائی مہینہ ایک آن لائن ترمیمی دوڑ ہے، جس کا مقصد ايشيا کی ویکیپیڈیا برادریوں کے درمیان میں موجود خلیج کو پاٹنا اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

ایسا ویکی نویس جو تمام ویکیوں میں سب سے زیادہ مضامین تخليق کرے اسے "ویکیپیڈیا کا ايشيائی سفیر" کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اصول

مختصراً : ایشیائی موضوعات پر ایسے نئے مضامین جو کم از کم 3000 بائٹ اور 300 الفاظ پر مشتمل ہوں اور نومبر 2016ء میں بنے ہوں۔

مذکورہ اجمال کی تفصیل:

  1. مضامین تازہ تحریر شدہ ہوں یعنی جنہیں 1 نومبر 2016 0:00ء تا 30 نومبر 2016 23:59 (م ع و) کے درمیان میں تحریر کیا گیا ہو۔
  2. مضامین کم از کم 3،000 بائٹ اور تقریباً 300 الفاظ پر مشتمل ہوں۔
  3. مضامین قابل ذکر موضوعات پر ہوں اور معیاری ہوں۔
  4. مضامین مناسب حوالہ جات سے مزین اور مشکوک یا متنازع مواد سے عاری اور قابل تصدیق معلومات کے حامل ہوں۔
  5. مکمل طور پر مشینی ترجمہ پر مشتمل مضامین ناقابل قبول ہونگے۔
  6. مضامین فہرست کی شکل میں نہ ہوں۔
  7. ایسی فہرست قابل قبول ہے جو سہولت کی غرض سے بنائی گئی ہو (یہ اختیار محض منتخب مضامین کے لیے ہے)
  8. مضامین پر از معلومات ہوں۔
  9. مضامین محض ایشیائی ممالک اور علاقوں سے متعلق ہوں (مضمون نویس صارف اپنے ملک سے متعلق موضوعات پر نہ لکھے مثلاً، بھارتی صارفین بھارت سے متعلق مضامین تحریر نہ کریں۔)
  10. Please submit your Contribution at [1]

ناظمین

اندراج

گزشتہ مسابقے