ویکیپیڈیا:ویکی بان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Wikipedia Eliminator.svg

ویکی بان ان اراکین کو کہتے ہیں جنہیں وقتی طور پر منتظمین کا معاون بنایا جاتا ہے۔ چونکہ ویکی بانی ایک حساس اختیار ہے اس لیے اسے حاصل کرنے سے قبل دلچسپی رکھنے والے صارف کو درخواست دینی ہوتی ہے جہاں رائے شماری میں کامیابی کے بعد صارف کو یہ اختیار عطا کیا جاتا ہے۔ ليکن یہ اختیار دائمی طور پر نہیں دیا جاتا، بلکہ اس کے تفویض کی انتہائی مدت ایک برس ہے۔ ایک برس مکمل ہونے کے بعد صارف کو دوبارہ درخواست دینی ہوتی ہے، اس وقت صارف کے گزشتہ تعاون کو دیکھ کر اگلے ایک برس کے لیے ویکی بانی کا اختیار دیا جاتا ہے۔ اگر ویکی بان ایک ماہ تک انتظامی امور سے کنارہ کش رہے تو اسے معزول کر دیا جاتا ہے۔

اختیارات[ترمیم]

  • آبشاری حفاظت کے حامل صفحات میں ترمیم اور درجات حفاظت میں تبدیلی
  • صارفین کی ترمیم کاری پر پابندی کا نفاذ
  • حذف صفحات
  • صفحات کے تاریخچے کا انضمام
  • صفحات کے مخصوص نسخوں کی حذف شدگی و بحالی
  • ملحقہ متن کے بغیر تاریخچہ کے حذف شدہ اندراجات کا معائنہ
  • پرانے عنوان سے رجوع مکرر کے بغیر منتقلی صفحہ