مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ طب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکی منصوبہ طب

ویکی منصوبہ طب میں خوش آمدید!
اس منصوبے کا مقصد اردو ویکیپیڈیا پر ایک اجتماعی علمی کاوش ہے، جس کا ہدف طبی، صحتِ عامہ اور ادویات سے متعلق تمام مضامین کو معیاری، اردو رائج اسما و اصطلاحات کے ساتھ، با حوالہ اور فصیح اردو میں پیش کرنا ہے۔


🎯 اہداف و مقاصد

  • طبی و سائنسی مضامین کو بہتر اور قابلِ اعتماد بنانا۔
  • صحتِ عامہ سے متعلقہ مسائل پر اردو میں معلومات مہیا کرنا۔
  • سائنسی اور طبی مضامین کو قارئین کے لیے قابلِ فہم بنانا۔

🧭 دائرۂ کار

یہ منصوبہ درج ذیل موضوعات کا احاطہ کرتا ہے:

  • انسانی جسمانی نظام
  • امراض اور علاج
  • دوائیں اور متبادل طب
  • میڈیکل ادارے اور سائنسی تحقیقات

👤 شمولیت

ہر صارف، خواہ وہ ماہرِ طب ہو یا دلچسپی رکھنے والا عام فرد، اس منصوبے کا حصہ بن سکتا ہے۔ شامل ہونے کے لیے نیچے دی گئی فہرست میں اپنا نام درج کریں۔

📌 موجودہ شراکت دار

  • Veritasphere
  • نام رکھیں
  • نام رکھیں
  • نام رکھیں
  • نام رکھیں

🔍 مطلوبہ مضامین

💡 طبی اصطلاحات سے متعلق تجاویز

اردو زبان میں طبی اصطلاحات اور مضامین پر بہت کام ہو چکا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر طبی مضامین لکھتے ہوئے صرف انٹرنیٹ سے ماخوذ اصطلاحات پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ جو لوگ اس فن سے شغف رکھتے ہیں، اُن کے لیے لازم ہے کہ معتبر اور قدیم اردو ماخذوں سے رہنمائی حاصل کریں۔ مثلاً حکیم غلام جیلانی خان کی ’مخزن الجواہر‘، حکیم غلام نبی کی ’لغاتِ طب‘ اور حکیم محمد کبیر الدین کے وہ نایاب تراجم، جو انھوں نے آصف جاہی دور میں انگریزی عربی اور فارسی طبی کتب سے کیے تھے، آج بھی سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔
علاوہ ازیں ریختہ ڈاٹ آرگ جیسی ویب گاہوں پر موجود اردو طبی ذخیرے سے بھی بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ گزارش ہے کہ نہ خود ساختہ الفاظ تراشے جائیں اور نہ غیر معتبر ذرائع سے اخذ شدہ اصطلاحات کو اپنایا جائے۔

🛠 سانچے

آپ طبی مضامین کے صفحہ تبادلۂ خیال پر درج ذیل سانچہ لگا سکتے ہیں:

{{ویکی منصوبہ طب}}

اگر آپ شرکت کے خواہاں ہیں تو آپ یہ سانچہ استعمال کرسکتے ہیں:

{{صارف ویکی منصوبہ طب}}

💬 تبادلہ خیال

تجاویز اور سوالات کے لیے براہ مہربانی تبادلۂ خیال برائے ویکی منصوبہ طب کا صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔