ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ کرکٹ/درخواست تخلیق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صفحہ اول  درخواست تخلیق مضمون  نوشتہ ٘مضامین  مکمل / نامکمل

اردو ویکیپیڈیا میں دنیا بھر کے کرکٹرز پر خودکار مضامین تحریر کروانے کے لیے ذیل میں موجود حالیہ درخواستوں کے قطعہ میں کرکٹر کا نام درج کریں۔ کرکٹر کا نام درج کرنے کے لیے نئی سطر کے آغاز میں ستارہ (*) ڈالیں اور اس کے بعد کرکٹر کا اردو نام (جس نام سے مطلوبہ کرکٹر کا مضمون اردو ویکی میں بنے گا) درج کریں۔ بعد ازاں @ کی علامت اور مطلوبہ کرکٹر کا انگریزی ویکی پر موجود نام درج کریں۔ بطور نمونہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

* منہاج العابدین@Minhajul Abedin
*سچن تندولکر@Sachin Tendulkar

کھلاڑیوں کے نام درج کرنے کے ذیل میں چند خصوصی ہدایات
  1. یہ منصوبہ محض کرکٹرز سے متعلق مضامین تحریر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، لہذا دیگر کھلاڑیوں کے نام درج نہ کریں، ورنہ روبہ مضامین غلط تحریر کردے گا۔
  2. اگر انگریزی ویکی میں کسی کرکٹر کا نام دو حصوں میں ہوں، مثلا Andre Adams تو اردو میں بھی اسی طرح دو حصوں میں درج کریں نیز کوما وغیرہ کا خیال رکھیں۔
  3. اگر کسی کرکٹر کے نام کے تلفظ میں شک ہو تو اسی صفحہ کے تبادلۂ خیال پر استفسار کریں۔ گوگل ٹرانسلیٹ سے بھی اس ذیل میں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
  4. کومہ کا خصوصی خیال رکھیں، اردو میں کومہ اس طرح (،) ہوتا ہے اور انگریزی میں اس طرح (,)، اس بات کا خصوصی خیال رکھیں۔
  5. نئی سطر سے قبل ستارہ (*) لازماً درج کریں۔
اطلاعات
  1. جو مضامین انگریزی ویکیپیڈیا میں موجود نہ ہوں اور ان کا نام درج کردیا جائے تو وہ مضمون تخلیق نہیں کیا جاتا۔
  2. انگریزی ویکی کے جن مضامین میں خانہ معلومات نہیں ہوتے ہیں، وہ مضامین بھی اردو ویکی میں تخلیق نہیں ہوتے۔
  3. پہلے سے جو مضامین اردو ویکی پر موجود ہوں وہ بھی نہیں تخلیق ہوتے۔
  4. پہلے سے موجود مضامین، اگر ممکن ہوا تو روبہ خود رجوع مکرر بنا دیتا ہے۔