ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


2023/ہفتہ 01 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 01

2023/ہفتہ 02 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 02

2023/ہفتہ 03 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 03

2023/ہفتہ 04 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 04

2023/ہفتہ 05 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 05

2023/ہفتہ 06 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 06

2023/ہفتہ 07 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 07

2023/ہفتہ 08 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 08

2023/ہفتہ 09 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 09

2023/ہفتہ 10 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 10

2023/ہفتہ 11 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 11

2023/ہفتہ 12 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 12

2023/ہفتہ 13 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 13

2023/ہفتہ 14 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 14

2023/ہفتہ 15 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 15

2023/ہفتہ 16 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 16

2023/ہفتہ 17 [ترمیم]
فرڈیننڈ میگلان

 • … کہ فرڈیننڈ میگلان نے پہلی بار کرہ ارض کا بحری چکر مکمل کرنے کی کوشش کی، مگر وہ فلپائن کے قریب مر گیا تو اس کے جہاز پر موجود ایک دوسرے مہم جو خوان سباسٹین ایلکانو نے اس بیڑے کی قیادت کی اور اس طرح وہ پہلا شخص بن گیا جس کی سرکردگی میں انسان نے زمین کے گرد پہلا بحری سفر مکمل کیا۔
 • … کہ ارشمیدس کی ایجاد کردہ توپیں اس قدر مضبوط تھیں کہ سیراکیوز کامحاصرہ کرنے والے جنرل کلاڈیس کو شہر پر قبضہ کرنے میں پورے تین سال لگے۔ سیراکیوز پر قبضہ کرنے کے بعد کلاڈیس نے ارشمیدس کومعاف کرنے کا حکم جاری کیا۔ لیکن ایک سپاہی نے اُسے غلطی سے قتل کر دیا۔
 • … کہ تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات نامی کتاب میں مائیکل ایچ ہارٹ نے عمر بن خطاب کو آج تک کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں باون درجہ پر رکھا ہے۔

2023/ہفتہ 18 [ترمیم]
ارنسٹ ٹرمف

 • … کہ شاہ جو رسالو کو ارنسٹ ٹرمف نے سب سے پہلے جرمنی سے 1886ء میں شائع کروایا۔
 • … کہ غلام علی کے والد نے بیٹے کا نا م غلام علی، مشہور گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا۔
 • … رشیدۃ النساء اردو کی پہلی خاتون ناول نگار تھیں۔ جنھوں نے 1881ء میں ناول اصلاح النساء لکھا۔
 • … کہ 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا۔

2023/ہفتہ 19 [ترمیم]
رابرٹ وادلو

 • … کہ رابرٹ وادلو (تصویر میں) دنیا کا لمبا ترین انسان تھا، جس کا قد 8 فٹ 11.1 انچ (2.72 میٹر) تھا؟
 • … کہ چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2022ء میں ملک کی آبادی 60 سالوں میں پہلی بار کم ہو کر 1,411,800,000 لوگوں تک پہنچ جائے گی؟
 • … کہ آسمان کا سب سے روشن ستارہ کلب اکبر میں شعریٰ یمانی ہے، اس کے بعد قاعدہ برج میں سہیل ہے؟
 • … کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین نے 2000ء میں ایک رومانوی ناول لکھا جو بعد میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گئی؟

2023/ہفتہ 20 [ترمیم]
اسماعیل الجزری

 • … کہ اسماعیل الجزری (تصویر میں )جو ایک مسلم عالم، موجد، مکینیکل انجینئر، کاریگر، آرٹسٹ اور ریاضی دان تھے۔ انہیں جدید دور کی انجینئری کے '"روبوٹکس کا باپ"' کہا جاتا ہے اور انہوں نے 50 سے زائد مکینیکل آلات ایجاد کیے؟
 • …کہ دنیا کے چھ آباد براعظموں کے نام عربی اور انگریزی میں ایک ہی حرف پر ختم ہوتے ہیں؟
 • … کہ دریائے کانگو مغربی اور وسطی افریقا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس کی کل لمبائی 4374 کلومیٹر (2718 میل) ہے اس طرح یہ دریائے نیل کے بعد افریقا کا دوسرا سب سے لمبا دریا ہے؟
 • …کہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992ء کو نیل پاپ ورتھ نے میری کرسمس لکھ کر بھیجا؟

2023/ہفتہ 21 [ترمیم]
اینجل آبشار

 • …کہ دنیا کی بلند ترین آبشار جنوب مغربی وینزویلا میں واقع اینجل آبشار (تصویر میں) ہے جس کی بلندی 979 میٹر (3212 فٹ) ہے۔
 • …کہ ایران کے نجف شہر میں واقع وادی السلام قبرستان دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے جس میں تقریبا ساٹھ لاکھ قبریں ہیں۔
 • … کہ سورت الفتح کی آخری آیت میں عربی حروف تہجی کے تمام حروف شامل ہیں۔
 • …کہ اقوام متحدہ اپنے دفتری کام چھ زبانوں میں کرتا ہے۔
 • …کہ پولو کی ابتداء اٹھارویں صدی میں انگریزوں نے بنگال میں رکھی۔

2023/ہفتہ 22 [ترمیم]
صلاح الدین ایوبی

 • …کہ صلاح الدین ایوبی (تصویر میں ) وہ پہلے مسلمان حکمران تھے جو دو مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے نگہبان کہلائے گئے۔
 • … کہ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے کا گھم ریلوے اسٹیشن ہندوستان کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ اسٹیشن 2,258 میٹر (7,407 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔
 • …کہ ابو الطفیل عامر بن واثلہ صحابہ کرام میں وفات پانے والے سب سے آخری صحابی تھے۔
 • …کہ دریائے سندھ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی 2000 میل یا 3200 کلومیٹر ہے۔
 • …کہ فٹ بال کی تاریخ کا پہلا بین الاقوامی میچ 30 نومبر 1872 ء کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔

2023/ہفتہ 23 [ترمیم]
جنوبی افریقہ کاپرچم

 • …کہ جنوبی افریقا دنیا کا واحد ملک ہے جس کے تین دارالحکومت ہیں۔
 • …کہ دنیا کا سب سے پرانا مرکزی بینک سویڈن کا نیشنل بینک ہے، جس کی بنیاد 1668ء میں رکھی گئی۔
 • …کہ پاکستانی پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔
 • …کہ برطانوی ہند میں ہندوستان کے 17 صوبے تھے۔
 • …کہ ویٹیکن سٹی آبادی اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے۔

2023/ہفتہ 24 [ترمیم]
برج خلیفہ

 • …کہ سعود الفیصل (تصویر میں) 40 سال سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہے، جس سے وہ دنیا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر خارجہ بن گئے۔
 • …کہ مشرق وسطیٰ کا پہلا پرنٹنگ پریس 1557ء میں عبرانی زبان کی پرنٹنگ کے لیے قاہرہ میں قائم کیا گیا۔
 • … کہ قرآن مجید کی سب سے لمبی آیت سورہ بقرہ کی آیت نمبر 282 ہے اور اسے قرض کی آیت کہا جاتا ہے۔
 • …کہ پانچ دریاؤں کی سرزمین پنجاب کو کہا جاتاہے۔
 • …کہ شطرنج کی ابتداء ہندوستان سے ہوئی اور فارس کی فتح کے بعد عربوں کے ذریعے یہ کھیل یورپ تک پہنچا۔

2023/ہفتہ 25 [ترمیم]
کاغذی کرنسی

 • …کہ دنیا میں سب سے پہلے کاغذی کرنسی (تصویر میں )چین میں استعمال کی گئی۔
 • …کہ 3 اپریل 1973 ء کو موٹرولا کے ایک انجینئر مارٹن کوپر نے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پہلی موبائل کال کی۔
 • …کہ قازقستان رقبے کے لحاظ سے اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ملک (2,717,300 مربع کلومیٹر) ہے، جو جنوب میں ایشیا سے اور شمال میں یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔
 • …کہ قرآن مجید 22 سال 5 ماہ 14 دن میں مکمل ہوا۔
 • …کہ کان مہترزئی ریلوے اسٹیشن پاکستان کا سب سے اونچا ریلوے اسٹیشن ہے ۔ یہ سطح سمندر سے 2224 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

2023/ہفتہ 26 [ترمیم]
ظہیر الدین محمد بابر

 • …کہ مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر (تصویر میں) ایک مصنف بھی تھا جس نے تزک بابری لکھی۔
 • …کہ پاکستان کی ایدھی فاؤنڈیشن دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس چلاتی ہے۔
 • …کہ نیلی وہیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے اس کا وزن 190 ٹن کے قریب ہوتا ہے۔
 • … کہ 1896ء میں فرانس کے فلپ گرینیر ملک کی تاریخ میں فرانسیسی قومی اسمبلی میں داخل ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے۔
 • …کہ اے۔کے 47 دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی رائفل ہے۔ اور اسے اب تک 75 سے زائد جنگوں ميں استعمال کیا جا چکا ہے۔

2023/ہفتہ 27 [ترمیم]
صحرائے ایٹاکاما

 • …کہ قرآن مجید میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام 136 مرتبہ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نام 25 مرتبہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام 4 مرتبہ آیا ہے۔
 • … کہ چلی میں صحرائے ایٹاکاما (تصویر میں) کو دنیا کا خشک ترین صحرائی علاقہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں چند مقامات ایسے ہیں جہاں کئی صدیوں سے بارشیں نہیں ہوئیں۔
 • …کہ دنیا میں سب زیادہ خام تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔
 • …کہ برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی خاتون حکمران ہیں۔
 • … کہ پرتگال کا دارالحکومت لزبن ، روم ، پیرس اور لندن سے بھی پرانا ہے۔

2023/ہفتہ 28 [ترمیم]
فیصل بن عبدالعزیز آل سعود

 • …کہ پاکستانی شہر فیصل آباد کا نام سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود (تصویر میں)کے نام پر رکھا گیا۔
 • …کہ بحر الکاہل رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے جس کا رقبہ 169 ملین مربع کلومیٹر ہے۔
 • …کہ اردو زبان کا پہلا ناول مراۃ العروس ہے۔
 • …کہ پاپوا نیو گنی میں دنیا کی سب سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں جن کی تعداد 840 ہے۔
 • …کہ چاندی کے سکوں کو روپیہ کا نام شیر شاہ سوری نے دیا تھا۔

2023/ہفتہ 29 [ترمیم]
ٹینک

 • …کہ زید بن حارثہ وہ واحد صحابی ہیں جن کا نام قرآن مجید میں آیا ہے۔
 • …کہ نیپال کا جھنڈا واحد قومی پرچم ہے جس کے پانچ کونے ہیں۔
 • …کہ ہندوستان کا آئین دنیا میں ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا سب سے طویل تحریری آئین ہے۔
 • …کہ برطانوی فوج ٹینک (تصویر میں) استعمال کرنے والی دُنیا کی سب سے پہلی فوج ہے۔
 • …کہ پاکستان کا چھانگا مانگا جنگل دنیا کا سب سے بڑا انسانی ہاتھوں سے لگایا جانے والا مصنوعی جنگل ہے۔

2023/ہفتہ 30 [ترمیم]
مہدی سوڈانی

 • …کہ قطب الدین ایبک برصغیر پر حکومت کرنے والا پہلا مسلمان بادشاہ تھا جس نے دہلی میں اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی۔
 • …کہ برطانوی فوج نے جب سوڈان پر قبضہ کیا تو مہدی سوڈانی (تصویر میں) کی قبر سے ہڈیاں نکال کر جلا ڈالیں۔
 • …کہ کرکٹ کا سب سے پہلا بین الاقوامی میچ امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان 24 ستمبر 1844ء کو کھیلا گیا۔
 • …کہ برتھا بنز وہ پہلی خاتون تھی جس نے سب سے پہلے موٹر گاڑی چلائی۔
 • …کہ بھارت میں واقع ماوسینرام زمین پر سب سے زیادہ گیلی جگہ ہے اور یہاں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔

2023/ہفتہ 31 [ترمیم]
فیلڈ ہاکی

 • …کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف دو صحابہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اور حضرت سیدنا عبد الرّحمٰن بن عوف کی امامت میں نماز ادا کی۔
 • …کہ حکیم اجمل خان کو ہندوستان میں پہلے طبیہ کالج کی بنیاد رکھنے کے بعد مسیح الملک کا خطاب دیا گیا۔
 • …کہ دنیا میں سب سے بڑی لائبریری امریکا کی کانگریس لائبریری ہے۔
 • …کہ گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی ووکس ویگن کی بنیاد ایڈولف ہٹلر نے رکھی تھی۔
 • …کہ ہاکی(تصویر میں) کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ 1895ء میں آئرلینڈ اور ویلز کے درمیان ہوا۔

2023/ہفتہ 32 [ترمیم]
شندور پولو گراؤنڈ

 • …کہ قرآن مجید میں حروف مقطعات کی تعداد 29 ہے۔
 • …کہ دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور(تصویر میں) پاکستان میں واقع ہے۔
 • …کہ نیپال سے تعلق رکھنے والے چندر ابہادر ڈانگی کو دنیا کے سب پستہ قد آدمی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
 • …کہ امریکا کے صدر کو منتخب ہونے سے لے کر عہدہ چھوڑنے تک عوامی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر پابندی ہے۔
 • …کہ سب سے پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 5 جنوری 1971ء کو آسٹریلیا اور برطانیہ کی ٹیموں کے مابین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

2023/ہفتہ 33 [ترمیم]
عباس ابن فرناس

 • …کہ قرآن مجید میں 540 رکوع، 6236 آیاتیں ، 77845 الفاظ اور 330733 حروف ہیں۔
 • …کہ مسلمان سائنسدان عباس ابن فرناس (تصویر میں) نے اندلس میں دنیا کی سب سے پہلی انسانی پرواز اور ہوا بازی کی بنیاد رکھی۔
 • …کہ مغل بادشاہ اکبر نے ہندوستان پر سب سے زیادہ 49 سال حکومت کی۔
 • …کہ جہانگیر خان نے 1981ء سے 1986ء تک اسکواش کے مسلسل 555 میچ جیتے ، جو کہ اب تک ایک ریکارڈ ہے۔
 • …کہ بھارتی فلم دنگل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

2023/ہفتہ 34 [ترمیم]
ایڈا لولیس

 • …کہ دنیا کا سب سے لمبا پہاڑی سلسلہ کوہ انڈیز ہے جو جنوبی امریکہ میں واقع ہے۔
 • …کہ ایڈا لولیس (تصویر میں) کو دنیا کی سب سے پہلی کمپیوٹر پروگرامر کے طور پر جانا جاتا ہے۔
 • …کہ دنیا کا بدترین زلزلہ 1556ء کو چین میں آیا جس کے نتیجے میں 8 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو ئے۔
 • …کہ آرمینیا 301 عیسوی میں عیسائیت کو مذہب کے طور پر قبول کرنے والا پہلا ملک تھا۔
 • …کہ اسنوکر کی ابتدا 1875ء میں ہندوستان سے شروع ہوئی۔

2023/ہفتہ 35 [ترمیم]
اورنگزیب عالمگیر

 • …کہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر (تصویر میں) کے دور میں ہندوستان دنیا کا امیر ترین ملک تھا۔
 • …کہ ‏پاکستان دنیا کا واحد جوہری طاقت رکھنے والا اسلامی ملک ہے۔‏
 • …کہ سلسلہ کوہ ہمالیہ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ ہے، اس کی بلندی 7,200 میٹر (23,600 فٹ) سے زیادہ اور اس پر 100 سے زیادہ چوٹیاں ہیں۔
 • …کہ جیمز کیمرون کی فلم اوتار اب تک کی دنیا کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ہے۔
 • …کہ ویسٹ انڈیز کے لیسلی ہیلٹن وہ واحد کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہیں پھانسی دی گئی۔

2023/ہفتہ 36 [ترمیم]
سلطان سلیمان اول

 • …کہ حضرت خالد بن ولید تاریخ کے ان چند فوجی کمانڈروں میں سے ایک ہیں جو 100 سے زائد جنگوں میں ناقابل شکست رہے۔‏
 • …کہ سلطان سلیمان اول (تصویر میں) نے سلطنت عثمانیہ پر سب سے زیادہ 46 سال حکومت کی۔
 • …کہ فاکسکون ٹیکنالوجی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرانکس ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنی ہے۔
 • …کہ بحیرہ مردار دوسرے سمندروں کے مقابلے میں تقریبا 10 گنا زیادہ نمکین ہے اور اس میں کوئی سمندری مخلوق نہیں رہ سکتی۔
 • …کہ امریکی تیراک مائیکل فلپس نے اب تک 23 گولڈ میڈل جیتے ہیں، اور وہ اب تک سب سے زیادہ اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

2023/ہفتہ 37 [ترمیم]
الملک الظاہر رکن الدین بیبرس

 • …کہ مملوک جرنیل الملک الظاہر بیبرس (تصویر میں) منگول افواج کو شکست دینے والے پہلے جرنیل تھے، جنہوں نے جنگ عین جالوت میں فتح حاصل کرنے بعد مصر، شام اور یورپ کو منگولوں کی تباہ کاریوں سے بچایا۔
 • …کہ پانی پت کی پہلی جنگ میں ہندوستان میں پہلی بار توپوں اور بارود کا استعمال کیا گیا۔
 • …کہ ‏ریفلیزیا دنیا کا سب سے بڑا پھول ہے اس کا قطر 100 سنٹی میٹر اور وزن 10 کلوگرام تک ہوتا ہے۔‏
 • …کہ پیرو میں واقع لارینکونادا دنیا کا بلند ترین شہر ہے، یہ سطح سمندر سے 5100 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔
 • …کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم دنیا میں کسی بھی کھیل کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔

2023/ہفتہ 38 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 38

2023/ہفتہ 39 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 39

2023/ہفتہ 40 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 40

2023/ہفتہ 41 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 41

2023/ہفتہ 42 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 42

2023/ہفتہ 43 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 43

2023/ہفتہ 44 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 44

2023/ہفتہ 45 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 45

2023/ہفتہ 46 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 46

2023/ہفتہ 47 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 47

2023/ہفتہ 48 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 48

2023/ہفتہ 49 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 49

2023/ہفتہ 50 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 50

2023/ہفتہ 51 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 51

2023/ہفتہ 52 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 52

2023/ہفتہ 52 [ترمیم]

ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 52