ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں؟/2019/ہفتہ 24

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

 • … بچی کی پیدائش کے بعد ہونے والی منگنی کو "ٹھیکرے کی منگنی" کہا جاتا ہے؟
 • … شاہ جو رسالو کو ارنسٹ ٹرمپ نے سب سے پہلے جرمنی سے 1886ء میں شائع کروایا۔
 • … غلام علی کے والد نے بیٹے کا نام غلام علی، مشہور گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا۔
 • … 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا۔