ویکی انواع
سائٹ کی قسم | انواع کا اشاریہ |
---|---|
مالک | ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن |
بانی | بینیڈکٹ منڈل (تجویز رکھی گئی 2004ء میں)؛ اور ویکیمیڈیا برادری اور جمی ویلز |
ویب سائٹ | اسپیسیز ڈاٹ ویکیمیڈیا ڈاٹ او آر جی |
تجارتی | نہیں |
اندراج | اختیاری |
آغاز | ستمبر 14، 2004 |
ویکی انواع (انگریزی: Wikispecies) ایک ویکی پر مبنی منصوبہ ہے جس کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی تائید حاصل ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ایک جامع آزاد مواد کا کیٹلاگ تمام انواع حیات پر بنایا جائے؛ یہ عوام الناس کی بجائے منصوبہ سائنسدانوں پر مرکوز ہے۔ جمی ویلز نے کہا کہ صارفین کو اپنی ڈگریوں کو فیکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، مگر ارسال کردہ مواد کو تکنیکی حاضرین کی تائید حاصل ہونا چاہیے۔[1][2] ویکی انواع گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ اور کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ کے تحت موجود ہے۔
ستمبر 2004ء میں شروع یہ منصوبہ دنیا بھر کے ماہرین حیاتیات کو تعاون کی دعوت دیتا ہے۔[3] یہ منصوبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ ایک فریم ورک لینینئن ٹیکسونومی کو ویکیپیڈیا کے انفرادی انواع کے مضامین سے اپریل 2005ء تک جوڑ دیا گیا۔[2]
تاریخ
[ترمیم]بینیڈکٹ منڈل نے کئی لوگوں کی کوششوں کو مربوط کیا جو اس منصوبے میں شامل ہونے کے خواہش مند تھے اور امکانی مؤیدین کو 2004ء کے شروع میں ربط کیا۔ ڈاٹابیسوں کو تجزیہ کیا گیا اور منتظمین سے ربط کیا گیا اور کچھ نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ وہ ویکی انواع کے لیے اپنا ڈاٹا فراہم کریں گے۔ منڈل نے اس مرحلے پر دو اہم سرگرمیوں کو گنایا:
- یہ پتہ کیا جائے کہ ڈاٹابیس کا مواد کیسے پیش کیا جائے— ماہرین کی رائے، امکانی غیر پیشہ ور لوگ اور موجودہ ڈاٹابیس سے موازنہ۔
- یہ پتہ کیا جائے کہ سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا انتخاب کیسے کیا جائے اور اخراجات کی پابجائی کیسے ہو— ماہرین کی رائے، ساتھی صارفین اور امکانی اسپانسر۔
مجوزہ منصوبے کے فوائد اور اس کی مضرتوں کو ویکی میڈیا-I میلنگ لسٹ پر موضوع گفتگو بنایا گیا۔ ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 بمقابلہ صفر ویکی انواع شروع کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس منصوبے کو اگست 2004ء میں شروع کیا گیا اور اس کی ویب گاہ species.wikimedia.org طے ہوئی۔ یہ رسمی طور پر ویکی میڈیا کے ہی منصوبے کے طور پر 14 فروری 2004ء کو ضم ہوا۔
- 10 اکتوبر 2006ء میں منصوبے میں 75,000 سے زائد مضامین تھے۔
- 20 مئی 2007ء کو منصوبے میں 100,000 سے زائد مضامین تھے جبکہ 5,495 اندراج شدہ صارفین تھے۔
- 8 ستمبر 2008ء کو منصوبے میں 150,000 سے زائد مضامین تھے جبکہ 9,224 اندراج شدہ صارفین تھے۔
- 23 اکتوبر 2011ء کو منصوبے میں 300,000 سے زائد مضامین تھے۔
- 16 جون 2014ء کو منصوبے میں 400,000 سے زائد مضامین تھے۔
- 7 جنوری 2017ء کو منصوبے میں 500,000 سے زائد مضامین تھے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- آل اسپیسیز فاؤنڈیشن
- زندگی کا کیٹلاگ
- انسائیکلوپیڈیا آف لائف
- ٹری آف لائف ویب پروجکٹ
- آنلائن دائرۃ المعارفوں کی فہرست
- دی پلانٹ لسٹ
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Calling all taxonomists"۔ Science۔ 307 (5712): 1021۔ 2005۔ doi:10.1126/science.307.5712.1021a
- ^ ا ب "WikiSpecies"۔ American Scientist Online۔ Sigma Xi۔ 25 April 2005۔ 30 اپریل 2005 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2014
- ↑ Mark Peplow (2005)۔ "Species list reaches half-million mark"۔ Nature۔ doi:10.1038/news050314-6