ویکی ٹریبیون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
The Wikitribune logo: The letter W and 'tribune' are capitalised.
دستیاب انگریزی
صدر دفتر لندن
مالک جیمی ویلز
ویب سائٹ ویکی ٹریبیون نیوز ویب سائٹ
تجارتی نہیں
اندراج اختیاری
آغاز 25 اپریل 2017؛ 2 سال قبل (2017-04-25)
مواد لائسنس
کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ

ویکی ٹریبیون آن لائن انسائیکلوپیڈیا ویکیپیڈیا کے شریک بانی جیمی ویلز نے ایک ایسی نیوز سروس کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے پیشہ ور صحافی اور رضاکار دونوں کام کریں گے۔ اس سروس کا نام 'ویکی ٹریبیون' رکھا گیا ہے اور اس کا مقصد 'حقائق پر مبنی غیر جانبدار' تحریروں کی فراہمی ہے تاکہ 'جعلی خبروں' کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ویکی ٹریبیون ایک معتبر ویب سائٹ بن جائے تاہم اس کا اثر محدود ہوگا۔ ویکی ٹریبیون میں ویکی پیڈیا کے بہت سے فیچرز شامل ہوں گے جیسا کہ مصنفین کو دی جانے والی معلومات کا منبع فراہم کرنا ہو گا اور عوام ان خبروں کو درست کرنے کے لیے ان کی تدوین کر سکیں گے تاہم یہ تبدیلیاں صرف اسی صورت میں موثر ہوں گی جب ویکی ٹریبیون کے عملے کا کوئی رکن یا معتبر رضا کار ان کی تصدیق کرے۔ بی بی سی نے اس نیوز ویب سائٹ کا جو ابتدائی ورژن دیکھا ہے اس پر کہا گیا ہے کہ 'خبر میں گڑبڑ ہے اور ہم اسے درست کر سکتے ہیں۔'جیمی ویلز کا کہنا ہے کہ ویب میڈیا جس ماڈل پر کام کر رہا ہے اس کا نتیجہ 'کلکس کا تعاقب' نکلتا ہے جس کی وجہ سے معیار متاثر ہوتا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'ہم آج ایک ایسی دنیا میں ہوں جہاں عوام حقائق پر مبنی معیاری معلومات کے یقینی حصول کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں اس سروس کی طلب ہوگی۔'تاہم ہارورڈ یونیورسٹی کی نیمن جرنلزم لیب کے ڈائریکٹر جوشوا بینٹن کا کہنا ہے کہ ویکی ٹریبیون کا 'کراؤڈ فنڈڈ' ماڈل اس کے اثر کو کم کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یقیناً ایسے لوگ ہیں جو اگر یہ صحیح کام کریں تو اسے ایک معتبر پلیٹ فارم سمجھ سکتے ہیں۔ تاہم خبروں کا درستی کا عمل دس سے بیس افراد کے بس کی بات نہیں ہے۔ انتظامی طور پر ویکی ٹریبیون کا ویکیپیڈیا سے کچھ بھی تعلق نہیں ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]