ٹائیٹینوبوا سانپ
ظاہری ہیئت
ٹائیٹینوبوا سانپ، سانپوں کی ایک معدوم نوع ہے جو ایک اندازے کے مطابق براعظم جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں آج سے 58 سے 60 ملین سال قبل تک پائی جاتی تھی۔ اب اس کے فوسلز ہی ملتے ہیں ۔ یہ اب تک کی دریافت کی جانے والی سانپوں کی سب سے بڑی نوع ہے۔ اس نوع کے سانپوں کا وزن 1200 کلوگرام تک جبکہ لمبائی 42 فٹ تک ہوتی تھی۔
یہ سانپ بہت بڑے شکار کو نگلنے کی صلاحیت رکھتے تھے جن میں خشکی اور پانی میں پائے جانے والے ڈائنوسارز بھی شامل تھے۔ امیزون کے جنگلات میں اس سانپ کی موجودگی کی افواہیں اب بھی گردش کرتی رہتی ہیں اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سانپ آج بھی امیزون کے جنگل میں موجود ہیں۔