ٹام بوائے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بھارتی فلمی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کسی دور میں ٹام پوائے کے طور پر مشہور ہوئی تھی۔[1]

ٹام بوائے (انگریزی: Tomboy) سے مراد ایک ایسی لڑکی ہے جو صنفی عادات و اطوار ایک لڑکے جیسے ظاہر کرتی ہے۔ عام خصوصیات میں مردانہ لباس پہننا اور ان کھیلوں اور سرگرمیوں کا حصہ بننا جو جسم کو بہت زیادہ تیزی فعالیت میں لاتے ہیں اور یہ کئی ثقافتوں میں غیر نسوانی یا لڑکوں کا خاصا سمجھے گئے ہیں۔[2][3] برصغیر ہند و پاک میں عمومًا گڑیوں کے ساتھ کھیلنا لڑکیوں کا خاصا سمجھا گیا ہے۔ اس کے بر عکس کھلونوں میں تیز کاروں اور آٹوموبائل کھلونوں سے کھیلنا لڑکوں کا خاصا سمجھا گیا ہے۔ سماج میں دو پہیا گاڑی پر عام طور سے پیچھے کی سیٹ پر بیٹھنے لڑکے ایک ایک پاؤں دونوں جانب ڈالتے ہیں، جب کہ لڑکیاں کسی ایک جانب ہی دونوں پاؤں رکھتی ہیں۔ جدید بھارت کے سماج میں موٹر سیکلوں کا چلانا لڑکوں کا خاصا سمجھا گیا ہے، جب کہ اسکوٹی جیسی گاڑیوں کا چلانا یا تو لڑکیوں یا معمر افراد سے منسوب کیا گیا ہے۔ ایک ٹام بوائے کی خوبی یا خصوصیت یہی ہوتی ہے کہ وہ ان سماجی روایتوں کو توڑتے ہوئے اور لڑکی یا عورت ہوتے ہوئے لڑکوں جیسے شوق اور عادات و اطوار کو اپنائے۔

1990ء کی دہائی کے وسط تک کائلی مینوگ نے کامیابی کے ساتھ اپنی معصوم ٹام بوائے والی شبیہ ختم کر دی۔ سنہ 2001ء میں آنے والا ان کا ہٹ گانا ‘کانٹ گیٹ یو آؤٹ آف مائی ہیڈ‘ اس دہائی کا مقبول ترین گیت ثابت ہوا۔ کائلی کو ان کی موسیقی کے لیے متعدد ایوارڈز ملے اور انھیں سنہ 2004ء میں گریمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔[4]

کئی مشرقی ثقافتوں میں عورتوں کو کمزور اور مردوں کو طاقتور اور جسمانی طور پر کافی توانا سمجھا گیا ہے۔ مغربی دنیا میں اس خاص طور پر اس کا بطلان کرنے عورتیں کشتی، وزن اٹھانا، تیر انداز، گولی چلانا جیسی سرگرمیوں کا حصہ دیگر کئی شعبہ ہائے حیات کی بنی ہیں اور ان میں مردوں ہی کی طرح اپنی ایک الگ پہچان بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]