مندرجات کا رخ کریں

ٹروجن گھوڑا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2004 کا ایک لکڑی کا گھوڑا، جو اس وقت ترکی کے شہر Çanakkale میں واقع ہے، فلم ٹرائے کی شوٹنگ میں استعمال کیا گیا تھا۔

یونانی اساطیر میں ٹروجن گھوڑا (یونانی: δούρειος ἵππος، رومی رسم الخط: doureios hippos، بمعنیٰ "لکڑی کا گھوڑا") ایک بہت بڑا لکڑی کا گھوڑا تھا، جس کے بارے میں روایت ہے کہ یونانیوں نے محاصرۂ ٹروئے کے دوران اس کی مدد سے شہر میں داخل ہو کر جنگ جیت لی۔ ہومر کی رزمیہ نظم ایلیڈ میں ٹروجن گھوڑے کا ذکر نہیں ملتا، کیونکہ یہ نظم جنگ کے اختتام سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے، البتہ اوڈیسی میں اس کا مختصر ذکر موجود ہے۔ [1][2][3]

ورجل کی تصنیف انیئڈ کے مطابق، دس سال تک جاری رہنے والے ناکام محاصرے کے بعد اوڈیسیوس کی تجویز پر یونانیوں نے ایک عظیم الشان لکڑی کا گھوڑا تیار کیا، جس کے اندر منتخب یونانی سپاہیوں کو، جن میں خود اوڈیسیوس بھی شامل تھا، چھپا دیا گیا۔ اس کے بعد یونانیوں نے محاصرہ ختم کرنے کا ڈھونگ رچایا، اپنے جہاز روانہ کر دیے اور گھوڑے کو وہیں چھوڑ دیا۔ اہلِ ٹروئے نے اسے اپنی فتح کی علامت سمجھ کر شہر کے اندر لے آئے۔ رات کے وقت گھوڑے کے اندر چھپے یونانی سپاہی باہر نکل آئے، شہر کے دروازے کھول دیے اور یونانی لشکر، جو اندھیرے کی آڑ میں واپس آ چکا تھا، شہر میں داخل ہو گیا۔ اس طرح یونانیوں نے ٹروئے کو تباہ کر کے جنگ کا خاتمہ کر دیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "The Trojan Women, Euripides"۔ Classics.mit.edu۔ 24 يناير 2018 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-10 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  2. British Museum. Dept. of Greek and Roman Antiquities؛ Henry Beauchamp Walters (1899)۔ Catalogue of the bronzes, Greek, Roman, and Etruscan, in the Department of Greek and Roman Antiquities, British Museum۔ Wellesley College Library۔ London, Printed by order of the Trustees۔ ص 374۔ 1 مايو 2019 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ کتاب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  3. "Pausanias, Description of Greece 1, XXIII,8"۔ Perseus.tufts.edu۔ 25 أكتوبر 2008 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-10 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)