ٹرشا کرشنن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ٹریشا (اداکارہ) سے رجوع مکرر)
ٹرشا کرشنن
 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 مئی 1983ء (41 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیڑ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ایتھیراج کالج برائے خواتین  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ،  ماڈل،  شریک مقابلہ حسن  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جرمن،  تمل  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نندی اعزازات 
فلم فیئر اعزاز جنوبی  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ترشا کرشنن (انگریزی: Trisha (actress))'(پیدائش : 4 مئی 1983ء)، ترشا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بنیادی طور جنوبی بھارت کے سنیما میں کام کرتی ہیں جہاں انھوں نے ایک کامیاب مقام حاصل کیا ہے۔[1]

چنائی میں پیدا ہونے والی ترشا، مس چنائی اور اس جیسے دیگر خوبصورتی کے مقابلے جیتنے کے بعد شہ سرخیوں میں آئیں۔ تمل فلم سامی ، گھِلّی اور تیلگو فلم ورشم سے انھیں کامیابی ملی۔ ترشا نے ہدایت کار پریہ درشن کی فلم کھٹا میٹھا سے ہندی فلموں میں آغاز کیا تھا۔ ترشا جانوروں کے ساتھ اخلاقی رویے کے حامی لوگ ادارے کی حامی ہیں اور وہ جانوروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف سرگرمِ عمل ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ترشا 1983ء میں چنائی کے تمل ائیر خاندان میں پیدا ہونے والی اپنی ماں باپ کی تنہا اولاد ہیں۔ انھوں نے اپنی تعلیم سیکرڈ ہارٹ میٹرک اسکول، چنئی سے مکمل کی تھی، بعد میں آگے جاکر انھوں نے اتھراج کالج فار وومن سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن (BBA) کیا۔ 1999ء میں ترشا نے مس ​​سلیم اور 2000ء میں مس چنائی خوبصورتی مقابلہ جیتا تھا، جس کے بعد ان فلموں اور اشتہارات ملنا شروع ہوئے۔ انھوں نے 2001ء مس انڈیا میں "خوبصورت مسکراہٹ" (Beautiful Smile) ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

کیریئر[ترمیم]

سب سے پہلے وہ فالگنی پاٹھک کے گانے "میری چنر اُڑ اُڑ جائے" میں وہ آئشہ ٹاكيا کی سہیلی کے طور پر نظر آئی تھی، ان کی سب سے پہلی فلم جوڑی نامی تمل فلم تھی جس میں ان کا کردار مختصر تھا , اس کے بعد پریہ درشن نے اپنی تمل فلم لیزا لیزا میں ایک اداکاری کے کردار کے لیے ترشا سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم یہ فلم شدید التوا کا شکار ہوئی اور کئی سال بعد جاکر ریلیز ہوئی۔ اس سے پہلے ہی 2002ء کی تمل فلم مونم پیسياڈے ریلیز ہوئی جس میں انھیں پہلی مرتبہ ایک اہم کردار ملا۔ 2003ء کی فلم سامی وکرم کے ساتھ جس انھوں نے تمل برہمن لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، ترشا کی سب سے پہلی کامیاب فلم تھی۔ 2004ء میں انھوں نے فلم ورشم سے تیلگو سنیما میں قدم رکھا، جس نے انھیں راتوں رات مشہور بنا دیا۔ پربھاس کے ساتھ بنائی اس فلم میں ان کا کردار، ایک متوسط ​​لڑکی کا تھا جو اپنے والد کے اصرار پر ایک فلم سٹار بن جاتی ہیں، جسے کافی سراہا گیا۔ ترشا کواپنی کارکردگی کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ (تیلگو) کا ایوارڈ ملا۔ ان کی اگلی فلم گھِلی نامی تمل فلم تھی جس میں وہ وجے کے ساتھ تھی۔ یہ فلم 2004 کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔

آئندہ برسوں میں ترشا کی کئی فلمیں آئی پر ان کی طرف سے نبھائے گئے کردار اپنے مرد ساتھیوں کے آگے دب گئے اور ان کا کام محدود تھا۔ 2005ء فلم نوووسٹانٹے نینوڈنٹنا ان کی دوسری تیلگو فلم تھی۔ فلم پربھو دیوا کی طرف سے ہدایت کردہ پہلی فلم تھی جس میں سدھارتھ نارائن اہم اداکار تھے۔ ترشا طرف سے ادا کیا گاؤں کی لڑکی کے کردار کے لیے انھیں مسلسل دوسرا بہترین اداکارہ (تیلگو) کا فلم فیئر ایوارڈ ملا اور سب سے پہلا نندی ایوارڈ بھی۔

یہ فلم نے بیک وقت آٹھ جنوبی فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرکے سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی تیلگو فلم، جبکہ فلم باکس آفس پر بھی انتہائی کامیاب بن کر ابھری۔ ترشا نے اس تمل ریمیک میں بھی اپنا کردار دوہرا یا۔ ان کی اگلی فلمیں جی اور آدھی جس بالترتیب، وہ اجیت کمار اور وجے کے ساتھ جوڑی میں تھی، تنقیدی اور اقتصادی ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ ورشم اور نوووسٹانٹے نینوڈنٹنا کی کامیابیوں نے انھیں ایم ایس راجو کی تیسری تیلگو فلم پورنامي ملی،۔ ترشا کی نامدھاری کردار والی یہ فلم بہت بڑی ناکامی بنی۔ 2006ء کی ترشا کی آخری تمل فلم اناككم اناككم ، نوووسٹننٹے نے نوڈڈنٹن کی ریمیک، باکپر کافی کامیاب رہی۔ ان کی اگلی تیلگو فلم سٹالن تھی جس میں وہ چرن جیوی کے ساتھ تھی اور پھر وہ سینكاڈوُ میں مہیش بابو کے ساتھ نظر آئی۔ سب سے پہلے وہ فالگنی پاٹھک کے گانے "میری چنر اُڑ اُڑ جائے" میں وہ آئشہ ٹاكيہ کی سہیلی کے طور پر نظر آئی تھی، ان کی سب سے پہلی فلم 1999ء کی جوڑی نامی تمل فلم تھی جس میں ان کا کردار مختصر تھا، اس کے بعد پریا درشن نے اپنی تمل فلم لیزا لیزا میں ایک اداکاری کے کردار کے لیے ترشا سے رابطہ کیا تھا، ساتھ ہی اے آر رحمٰن کی میوزیکل ہٹ

انككو 20 انككو 18 بھی سائن کی۔ تاہم یہ دونوں فلمیں شدید التوا کا شکار ہوگئیں اور کئی سال بعد جاکر ریلیز ہوئیں۔ اس سے پہلے ہی 2002ء کی تمل فلم مونم پیسياڈے ریلیز ہوئی جس میں انھیں پہلی مرتبہ ایک اہم کردار ملا۔ اداکاراداکارکے ساتھ 2003ء کی فلم سامی میں انھوں نے تمل برہمن لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، ترشا کی سب سے پہلی کامیاب فلم تھی۔ 2004ء میں انھوں نے فلم ورشم سے تیلگو سنیما میں قدم رکھا، جس نے انھیں راتوں رات مشہور بنا دیا۔پربھاس کے ساتھ بنائی اس فلم میں ان کا کردار، ایک متوسط ​​لڑکی کا تھا جو اپنے والد کے اصرار پر ایک فلم سٹار بن جاتی ہیں، جسے کافی سراہا گیا۔ ترشا کواپنی کارکردگی کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ (تیلگو) کا ایوارڈ ملا۔ ان کی اگلی فلم گھِلّی نامی تمل فلم تھی جس میں وہ وجے کے ساتھ تھی۔ یہ فلم 2004ء کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ آئندہ برسوں میں ترشا کی کئی فلمیں آئی پر ان کی طرف سے نبھائے گئے کردار اپنے مرد فنکاروں کے سامنے دب گئے اور ان کا کام محدود تھا۔ 2005ء فلم نوووسٹانٹے نینوڈنٹنا ان کی دوسری تیلگو فلم تھی، یہ پربھو دیوا کی طرف سے ہدایت کردہ پہلی فلم تھی جس میں سدھارتھ نارائن اہم اداکار تھے۔ ترشا طرف سے ادا کیا گاؤں کی لڑکی کے کردار کے لیے انھیں مسلسل دوسرا بہترین اداکارہ (تیلگو) کا فلم فیئر ایوارڈ ملا اور سب سے پہلا نندی ایوارڈ بھی۔ یہ فلم نے بیک وقت آٹھ جنوبی فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرکے سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی تیلگو فلم، جبکہ فلم باکس آفس پر بھی انتہائی کامیاب بن کر ابھری۔ ترشا نے اس تمل ریمیک میں بھی اپنا کردار دوہرا یا۔

ان کی اگلی فلمیں جی اور آدھی جس بالترتیب، وہ اجیت کمار اور وجے کے ساتھ جوڑی میں تھی، تنقیدی اور اقتصادی ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ ورشم اور نوووسٹانٹے نینوڈنٹنا کی کامیابیوں نے انھیں ایم ایس راجو کی تیسری تیلگو فلم پورنامی ملی، جس میں ترشا نے ٹائٹل رول پورنامی کا کردار نبھایا۔ یہ فلم بہت بڑی ناکامی بنی۔ 2006ء کی ترشا کی اگلی تمل فلم اناككم اناككم، نوووسٹانٹے نینوڈنٹنا کی ریمیک، باکس آفس پر کافی کامیاب رہی، ان کی اگلی تیلگو فلم اسٹالن تھی جس میں وہ چرن جیوی کے ساتھ تھی اور پھر وہ سینكاڈوُ میں مہیش بابو کے ساتھ نظر آئی۔ اس سے اگلی تیلگو فلم آداروی متالکو اردھالو ورولے میں وہ وینکاٹیش کے ساتھ آئیں۔ فلم میں ترشا کی کارکردگی پر انھیں تیسری مرتبہ بہترین اداکارہ (تیلگو) کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ خاندان فنکار تھا اور خاندان کے سامعین سے خاص طور پر اچھا جواب نہیں ملا۔ ٹرشا کی کارکردگی سمیکشکوں تھا اور آخر میں اس کی تیسری فلم فیئر جیت کے نتیجے میں، اس accolades جیت لیا۔ اجیت کمار کے ساتھ فلم کریدم میں ٹرشا نے کامیڈی کردار نبھایا، جسے سراہا گیا اور فلم کامیاب رہی۔ سال 2008ء کی دو تامل فلمیں، بھیما اور کرووی باکس آفس پر ناکام رہیں، مگر اس کے بعد روی تیجا کے ساتھ تیلگو فلم کرشنا باک آفس پر بلاک بسٹر ہٹ قرار پائی۔ اس کے بعد پربھاس کے ساتھ فلم بوجیگاڈو بھی کامیاب رہی۔ ابھیوم نانم میں تریشا کی کارکردگی کو سراہا گیا، ترشا کی اگلی فلم ناگ ارجن کے ساتھ کنگ تھی جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

اس سے اگلی تیلگو فلم آداروی متالکو اردھالو ورولے میں وہ وینکاٹیش کے ساتھ آئیں۔ فلم میں ترشا کی کارکردگی پر انھیں تیسری مرتبہ بہترین اداکارہ (تیلگو) کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ خاندان فنکار تھا اور خاندان کے سامعین سے خاص طور پر اچھا جواب نہیں ملا۔ ٹرشا کی کارکردگی سمیکشکوں تھا اور آخر میں اس کی تیسری فلم فیئر جیت کے نتیجے میں، اس accolades جیت لیا۔ اجیت کمار کے ساتھ فلم کریدم میں ٹرشا نے کامیڈی کردار نبھایا، جسے سراہا گیا اور فلم کامیاب رہی۔ سال 2008ء کی دو تامل فلمیں، بھیما اور کرووی باکس آفس پر ناکام رہیں، مگر اس کے بعد روی تیجا کے ساتھ تیلگو فلم کرشنا باک آفس پر بلاک بسٹر ہٹ قرار پائی۔ اس کے بعد پربھاس کے ساتھ فلم بوجیگاڈو بھی کامیاب رہی۔ ابھیوم نانم میں تریشا کی کارکردگی کو سراہا گیا، ترشا کی اگلی فلم ناگ ارجن کے ساتھ کنگ تھی جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔2009ء کی ابتدا میں آریہ اور گوپی چند کے ساتھ بنائی فلمیں سنکھم اور سروم اوسط درجے کی رہیں۔ ترشا کی باکس آفس پر سب سے بڑی کمرشل کامیاب فلم تھی ہدایت کار گوتم مینن کی 2010ء کی تامل رومانٹک ڈراما فلم ونائیٹھنڈی وارووایا، جس میں انھوں نے ایک شامی مسیحی سے ملیائی لڑکی جیسی کا کردار ادا کیا۔، فلم ملیائی مسیحی اور ایک تامل ہندو کے درمیان محبت اور اس کے سخت قدامت پسند خاندان پر مرکوز تھی۔ اس فلم میں ترشا کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انھیں سال 2010ء کی بہترین اداکارہ کے لیے ایڈیسن ایوارڈ ملا۔ سال 2010ء میں ترشا نے فلم نمو وینکاٹیشا میں وہ وینکاٹیش ،اور من مدھن امبو میں کمل ہاسن اور آر مادھون کے ساتھ اداکاری کی۔ اسی سال انھیں پریادرشن کے اپنی ہندی فلم کھٹا میٹھا میں لیا جس سے ان کا داخلہ بالی وڈ میں ہو گیا، یہ فلم اوسط درجے کی رہی۔ اس فلم کے بعد وہ دوبارہ ہندی فلموں میں نہیں آئیں اب تک یہ ان کی واحد ہندی فلم ہے۔ 2011ء میں وہ واپس تیلگو اور تمل سینما میں تجارتی طور پر کامیاب فلموں کا حصہ بنیں، تیلگو فلم تین مار میں وہ پون کلیان اور تامل فلم من کاٹا میں وہ اجیت کمار کے ساتھ آئیں۔ مؤخر الذکر فلم من کاٹا اس سال اور ٹرشا کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تامل فلم تھی۔ 2012 ء میں وہ فلم باڈی گارڈ سے تیسری بار وینکاٹیش کے ساتھ جوڑی میں آئیں، جو تامل فلم کا ریمیک تھی۔ فلم دمّو میں وہ این ٹی آر جونئیر کے ساتھ نظر آئیں۔ اس کے بعد ترشا نے وشال، جیوا، گوپی موہن اور جیام روی کے ساتھ فلمیں کیں۔ اجیت کمار کے ساتھ ان کی فلم یننائی ارندھال کامیاب رہی۔ ترشا کی ابھی کئی فلمیں زیر تکمیل میں جن میں سب سے اہم کمل ہاسن کے ساتھ ان کی فلم تھونگاونم ہے۔

فلموگرافی[ترمیم]

کلید
فلم ابھی زیر تکمیل ہے
سال (ء) فلم کردار زبان ساتھی فنکار ماخوذ /ڈب/ری میک ایوارڈ /تبصرہ
1999ء جوڑی گائتری کی دوست تمل پرشانت، وجے کمار، سمرن، نصر
2002ء مونم پیسياڈے (خاموشی سے بات کرو) سندھیہ تمل سوریا، نندھا، ہندی ڈب : گھاتک ریٹرن
2003 ء مناسیللام مالار تمل سری کانت، نصر
2003ء سامے بھونہ تمل وکرم، وویک، کوٹلا شری نواس ہندی ری میک : پولیس گیری (سنجے دت، پراچی ڈیسائی)
2003ء لیسا لیسا (لے جا لے جا) بالامنی تمل شیام، مادھون، وویک
2003ء الائی میرا تمل سیلام برسن، رگھوورن، نصر
2003ء انككو 20 انككو 18 (میں 20 کا ے م 18 کی) rowspan="2"|پریتی تمل ترون، شریا سرن، وویک
2003ء نی مناسو ناکو تیلوسو

(تیرے دل کی بات مجھے معلوم ہے)

تیلگو
2004 ء ورشم (برسات) شیلجا رنگا راؤ تیلگو پربھاس، گوپی چند ہندی ڈب : بارش دا سیزن آف لو فلم فیئر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تیلگو
2004ء گھِلی دھن لکشمی تمل وجے، پرکاش راج، آشیش ددیارتھی ماخوذ از تیلگو : اوکاڈو (مہیش بابوُ، بھومیکا چاولہ)

ہندی ری میک: تیور (ارجن کپور، سوناکشی سنہا)

2004ء آئتھا ازھوتھو (تین نقطے) میرا تمل سوریا، سدھارتھ نارائن، آرمادھون ری میک: یووا (اجے دیوگن)
2005 ء تھیروپاچی سُبہ تمل وجے، ملیکا ،کوٹلا شری نواس
2005ء نوووسٹانٹے نینوڈنٹنا شری تیلگو سدھارتھ نارائن، پرکاش راج، سری ہری ماخوذ از ہندی : پیار کیا تو ڈرنا کیا (سلمان خان، کاجل) فلم فیئر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تیلگو
2005ء جی بھونہ تمل اجیت کمار، چرن راج،
2005ء اتھاڈو (وہ) پوری تیلگو مہیش بابو، پرکاش راج، سونو سود ہندی ڈب: چیتا، دا پاورآف ون

ری میک : ایک دا پاور آف ون(بوبی دیول)

نامزد :فلم فیئر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تیلگو
2005ء اللاری بولودو ترشا راؤ تیلگو نتن، راٹھی، جے لتا ہندی ڈب : موالی ایک پلے بوائے
2005ء آروُ مہالکشمی تمل سوریا، آشیش ودیارتھی ہندی ڈب : ریٹرن آف گجنی
2006ء آدھی انجلی تمل وجے، پرکاش راج، وویک ہندی ڈب: ایک یودھا کی جنگ
2006ء پورنامی پورنامی تیلگو پربھاس، چارمی کور، راہول دیو ہندی ڈب: تری دیو، پیار کی جنگ
2006ء بنگرام تیلگو پون کلیان، میرا چوپڑا، اوتوش رانا مہمان کردار
2006ء اناككم اناككم (سمتھنگ سمتھنگ) کویتا تمل جیام روی، پربھو، سنتھنم ماخوذ از تیلگو : وووسٹانٹے نینوڈنٹنا / پیارکیا تو ڈرنا کیا

ہندی ری میک : رمیہ وستا ویہ (گرش کمار، شروتی ہاسن)

2006ء اسٹالین چترا تیلگو چرن جیوی، پرکاش راج، شردھا اُروشی ہندی ری میک : جے ہو (سلمان خان، ڈیزی شاہ، تبو)
2006ء سینکڈو ورا لکشمی تیلگو مہیش بابو، عرفان خان، پرکاش راج ہندی ڈب: اب ہم سے نہ ٹکرانا
2007 ء آداروی متالکو اردھالو ورولے کیرتی تیلگو وینکاٹیش، سری کانت، سنیل فلم فیئر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تیلگو
2007ء کریدم دیویا تمل اجیت کمار، راج کرن، وویک موخوذ از : گردش (جیکی شروف، امریش پوری)
2008 ء کرشنا سندھیہ تیلگو روی تیجا، مُکل دیو، برہمانندم ہندی ڈب: کرشنا دا پاور آف ارتھ نامزد: فلم فیئر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تیلگو
2008 ء بھیما شالنی تمل وکرم، پرکاش راج، رگھو ورن، اشیش ودیارتھی
2008ء ویللی تھرائی خود تمل پرتھوی راھ، پرکاش راج، جیوتیکا ماخوذ از انگریزی: بو فنگر (ایڈی مرفی) مہمان کردار
2008ء کوروی (قاصد پرندہ) دیوی تمل وجے، سمن، وویک، آشیش ودیارتھی ہندی ڈب: جو جیتا وہی بازیگر
2008ء بوجی گاڈو چِٹی تیلگو پربھاس ،سنجنا، کوٹلا شری نواس راؤ ہندی ڈب: دیوا۔ دا مین آف پاور
2008ء ابھیوم نانوم ابھی رگھورام تمل پرکاش راج، گنیش وینکٹ رمن ،ایشوریہ ماخوذ از انگریزی: فادر آف دا برائیڈ (ایلزبیتھ ٹیلر) نامزد : فلم فیئر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تمل
2008ء کنگ سراونی تیلگو ناگ ارجن، ممتا موہنداس، سری ہری ہندی ڈب: کنگ نمبر 1
2009 ء سروم سندھیہ تمل آریہ، اندرجیت، انو ہاسن ہندی ڈب: واردات۔ دا ریوینج
2009ء سنکھم مہالکشمی تیلگو گوپی چند، چندروہن، ستیہ راج ہندی ڈب: پھر ایک موسٹ وانٹیڈ
2010 ء نمو وینکاٹٰش پوجا تیلگو وینکاٹیش، برہمانندم، علی
2010ء وننيتھاند واروايا

(کیا میرے لیے آسمان پار کروگے)

جیسی تھیکیکٹو تمل سیلنبرسن، سامنتھا روتھ پربھو تیلگو ری میک: یہ مایا چیساو نامزد : فلم فیئر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تمل
2010ء یہ مایا چیساو (تم نے کیا جادو کیا؟) خود تیلگو ناگ چیتنیا، سامنتھا روتھ پربھو ہندی ری میک: ایک دیوانہ تھا مہمان کردار
2010ء کھٹا میٹھا گہنا گنپھولے ہندی اکشے کمار، راجپال یادو، کلبھوشن کھربنڈا ماخوذ از ملیالم : ویلنکالوڈ ناڈو (موہن لال، شوبھنا) نامزد: فلم فیئر ایوارڈ، بہترین یا چہرہ
2010ء من مدن امبو (کیوپڈ ایرو) امبوجاکشی (نشا) تمل کمل ہاسن، آر مادھون، سنگیتا
2011 ء تین مار میرا شاستری تیلگو پون کلیان، کریتی گھربنڈا، سونو سود ماخوذ از : لو آج کل (سیف علی خان، دیپیکا پڈوکون)
2011ء من کانٹا سنجنا آرومگھم تمل اجیت کمار، ارجن سرجا، انجلی
2012 ء بادی گارڈ کیرتی تیلگو وینکاٹیش، سلونی اشوانی ، ماخوذ از : باڈی گارڈ (سلمان خان) / کاویلان (وجے)
2012ء دمّو ستھیہ تیلگو این ٹی آر جونئیر، کارتیکا نائیر، بھانو پریا ہندی ری میک: دمّو
2013 ء سمر مایا تمل وشال، سُنینا، منوج باجپائی
2013ء اینڈراڈرم پُنناگئی پریا تمل جیوا، سنتھنم سیما ایوارڈ، بہترین اداکارہ تمل

نامزد : فلم فیئر ایوارڈ، بہترین اداکارہ تمل

2014 ء پاور پرشانتی کنڑا گوپی موہن، کونا وینکٹ، ماخوذ از تیلگو : ڈوکاڈو /دو رئیل ٹائیگر (مہیش بابو)
2015 ء یننائی ارندھال ہیمانیکا تمل اجیت کمار، ارون وجے، انوشکا شیٹی
2015 ء لائن مہالکشمی تیلگو نندا موری بال کرشنا، رادھیکا آپٹے
2015ء سکالاکالا وللاون دیویہ تمل جیام روی، انجلی، پربھو
2015ء ٹھوں گا ونم† تمل کمل ہاسن، پرکاش راج، کشور ماخوذ از فرانسیسی : سلیپ لیس نائٹس زیر تکمیل[2]
2015ء چیکاتی راجیم † تیلگو
2015ء †ارنمنائی 2 تمل سدھارتھ نارائن، ہنسیکا موٹوانی، سُندر سی زیر تکمیل[3]
2015ء †بھوگی تمل
تیلگو
زیر تکمیل [4]
2015ء †نائیکی تمل
تیلگو
گنیش وینکٹ رام، ستیہ راج زیر تکمیل [5]
2015ء †وہائٹ ملیالم مموتی، ہما قریشی زیر تکمیل [6]
2015ء †بھولوہام سندھو تمل جیام روی، پرکاش راج التوا کا شکار

مزید دیکھیے[ترمیم]

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Trisha (actress)" 
  2. "Thoongavanam wrapped up in 38 days"۔ DeccanChronicle۔ August 8, 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 17, 2015 
  3. "Trisha Krishnan to star in Aranmanai 2"۔ The Hindu۔ May 5, 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 8, 2015 
  4. "Trisha's Bhogi is a filled entertainer"۔ The Times of India۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ Feb 27, 2015 
  5. "Sunil's movie title for Trisha"۔ IndiaGlitz۔ May 4, 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 8, 2015 
  6. "Trisha replaces Huma to be Mammootty`s heroine?"۔ 15 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2015 
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔