ٹونک، بھارت
سنہری شہر | |
---|---|
شہر | |
عرفیت: نوابوں کا شہر | |
ملک | بھارت |
ریاست | راجستھان |
ضلع | ٹونک |
بلندی | 289 میل (948 فٹ) |
آبادی (2001) | |
• کل | 135,663 |
زبانیں | |
• دفتری | ہندی زبان |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ویب سائٹ | www |
ٹونک، بھارت بھارت کے صوبہ راجستھان کا ایک قصبہ ہے جو بناس ندی کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ جے پور سے اس کی مسافت 95 کلومیٹر ہے۔ یہ ٹونک ضع انتظامیہ کا مرکزی دفتر (ہیڈ کوارٹر) ہے۔ ٹونک شہر برطانوی راج میں سنہ 1817ء سے 1947ء تک ایک نوابی ریاست کا دار الخلافت بھی رہا ہے۔
آبادی
[ترمیم]سنہ 2011ء کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق ٹونک کی کل آبادی 165363 نفوس پر مشتمل ہے جن میں 48 فیصد خواتین ہیں اور 14 فیصد آبادی 6 برس سے کم عمر کے بچوں کی ہے۔ ٹونک کی اوسط شرح خواندگی 69۔47 فیصد ہے۔ 7.78 فیصد مردوں میں اور 59۔85 فیصد عورتوں میں خواندگی ہے۔
تاریخ
[ترمیم]ٹونک کے بانی نواب محمد عامر خان (1769-1834) ہیں۔ وہ ایک مہم جو اور فوج میں افسر تھے۔ وہ اصلاً افغانستان کے پشتون تھے۔ عامر ایک فوجی کمانڈر کی حیثیت سے مشہور تھے۔ سنہ 1806ء میں برطانوی حکومت سے ان کو ٹونک ریاست ملی۔ سنہ 1817ء کی تیسری انگریز مرہٹہ جنگ کے بعد عامر خان نے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے آگے ہتھیار ڈال دیے، ٹونک کا علاقہ ان کے پاس ہی رہ اور ان کو نواب کا لقب عطا ہوا۔
اس نوابی دور میں مقامی لوگوں کو میلاد النبی کے پروگرام میں بلا تفریق مذہب و ملت، فرقہ و رنگ و نسل، سب کو مدعو کیا جاتا تھا۔ جلسہ عید میلاد النبی کا انعقاد وقت کے نواب کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں ہوتا۔ ٹونک کے سب سے پہلے نواب اس کے بانی نواب محمد امیر خان (1769-1834) تھے۔ دور مہابھارت میں ٹونک کو سمود لکشیا کہا جاتا تھا۔ موریا دور حکومت میں اس کو موریا سلطنت میں ملا کر مالوہ میں ضم کر دیا گیا۔ زیادہ تر وقت بادشاہ ہرش وردھن کے دور حکومت میں۔ مشہور چینی سیاح ہیونگ سانگ کے مطابق ٹونک ریاست بیراتھ کے تحت تھی۔ راجپوت دور میں ٹونک توڑا کے سولنکی کے تحت ہو گیا اور بعد میں جب مان سنگھ نے توڑا کے راؤ کو شکست دی تو ٹونک پر کچھواہس نے قبضہ کر لیا۔ بعد ازاں، یہ شہر بادشاہ ہولکار اور سندھیا کے تحت رہا۔
سنہ 1806ء میں نواب محمد امیر خان نے بلونت راؤ ہورکار کو شکست دے کر اس ٹونک کو فتح کر لیا۔ جواباً برطانوی حکومت نے اس پر قبضہ کر لیا۔ سنہ 1817ء کے معاہدہ کے تحت برطانوی حکومت نے ٹونک ریاست کو لوٹا دی۔ شہر ٹونک کی بنیاد سنہ 1817ء میں ایک افغانی فوج کے ذریعے رکھی گئی جن کو اندور کے راجا نے زمین تحفہ میں دی تھی۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]
|
|