ٹوکیلاؤ میں تعلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پورے ٹوکیلاؤ (Tokelau) میں تین سکولز ہیں اور تینوں اٹولز پر ایک ایک سکول واقع ہے۔ فکاؤفو اٹول جو تینوں جزائر میں سب سے زیادہ جنوب میں واقع ہے، اس میں تیالینو سکول (Tialeniu School) ہے۔ متیتی سکول (Matiti School) نوکونونو جزیرہ پر واقع ہے جبکہ متاوالا سکول (Matauala School) جزیرہ اٹافو (جو ان تینوں جزائر کے بالکل شمال میں واقع ہے) میں ہے۔

ان سکولز میں مختلف درجات میں تعلیم کا انتظام ہے۔ تعلیم کی شروعات آغاز بچپن سے ہوتی ہے جو گیارہ سال تک جاری رہتی ہے۔ اس کے بعد طلبہ کو قومی امتحان میں شرکت کرنا ہوتا ہے۔ اس امتحان میں ان طلبہ کو منتخب کیا جاتا ہے جو بارہویں سال کی تعلیم کے اہل ہوں۔ یہ انتخاب ٹوکیلاؤ سکالرشپ سکیم کے تحت عمل میں آتا ہے۔ کامیاب طلبہ بارہویں اور تیرہویں سال کی تعلیم کا آغاز ریاست سامووا میں ہوتا ہے۔