ٹیمپی ٹرین حادثہ 2023ء
ٹیمپی ٹرین حادثہ | |
---|---|
![]() | |
تفصیلات | |
تاریخ | 28 فروری 2023ء[1] 23:24 شمالی یورپین وقت (21:24 یونیورسل وقت)[1] |
محل وقوع | ٹیمپی، لاریسا، تھیسالی |
متناسقات | 39°50′54″N 22°31′00″E / 39.84833°N 22.51667°E |
ملک | یونان |
آپریٹر | Hellenic Train |
حادثے کی قسم | ریل گاڑی حادثہ |
وجہ | تحقیقات جاری ہیں |
اعداد و شمار | |
اموات | 57[2] |
زخمی | >85 |
28 فروری 2023ء کو یونان کے شہر تھیسالی میں ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔[3] یہ حادثہ یونان کی تاریخ میں سب سے خطرناک حادثہ تھا۔[4][1]
پس منظر
[ترمیم]مسافر ٹرین شام ساڑھے سات بجے کے قریب تقریباً 350 مسافروں کو لے کر ایتھنز سے تھیسالونیکی کو روانہ ہوئی۔ [5] اور مال بردارگاڑی تھیسالونیکی سے لاریسا جا رہی تھی۔ دونوں ریل گاڑیاں تھیسالونیکی کے قریب آپس میں ٹکرا گئیں، جو اٹلی کی سرکاری ریلوے کمپنی فیرووی ڈیلو سٹیٹو اطالیانی کی ذیلی کمپنی ہیلینک ٹرین کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔ [6][7] یونانی ٹرین ڈرائیور یونین کے صدر نے کہا کہ "اگر حفاظتی نظام صحیح طریقے سے کام کر رہے ہوتے تو حادثے سے بچا جا سکتا تھا"۔ اس سے ایک دن پہلے (Palaiofarsalos) ریلوے اسٹیشن پر، بجلی کے نیٹ ورک میں دھماکے کی وجہ سے اوور ہیڈ لائن دوسری انٹرسٹی ٹرین پر گر گئی، جس کی وجہ سے لائن کی بحالی میں مشکلات پیش آئیں اور مسافر گاڑیوں کے سفر میں تاخیر ہوئی۔ حادثے کی جگہ موٹر وے 1 کے بالکل ساتھ تھی، لائن کے اس حصے پر جو 2003 ءمیں تعمیر نو کی گئی۔
لاریسا اسٹیشن ماسٹر کا کہناہے کہ اپ لائن سے ڈاؤن لائن پر سوئچ کام نہیں کر رہا تھا[8] اور یہ ٹرین کا مقصد مال بردار ٹرین سے بچنے کے لیے اپ لائن پر رہنا تھا۔ اس نے ٹرین کو ریڈ سگنل کے ذریعے جانے دیا۔[9] لاریسا میں ایگزٹ سگنل سے شروع ہونے والا ایک بلاک سیکشن ہے جو Neoi Poroi میں انٹری سگنل تک ہے۔[10][11]
حادثہ
[ترمیم]مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین آدھی رات سے عین قبل Evangelismos کے قریب آپس میں ٹکرا گئی،[12][13] جس کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اور 85 دیگر زخمی ہوئے۔[14] 25 افراد شدید زخمی ہیں اور 66 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیاہے [15] جن میں چھ کو انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں رکھا گیاہے۔ [7] تھیسالی علاقے کے گورنر کوسٹاس اگوراسٹوس نے کہا کہ مسافر ٹرین کی پہلی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور پہلی دو بوگیوں میں آگ لگ گئی اور "تقریباً مکمل طور پر تباہ" ہو گئیں۔[16]
مابعد
[ترمیم]تصادم کے بعد مسافر ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ 17 گاڑیوں اور 150 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جبکہ تصادم کی جگہ پر 40 ایمبولینسوں اور 30 سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ [17] حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں کو نکالنے میں مدد کے لیے کرین کا استعمال کیا گیا۔ زندہ بچ جانے والے مسافروں کو، جن میں معمولی زخم آئے تھے، کو تصادم کی جگہ سے بسوں کے ذریعے تھیسالونیکی کے لیے بھیج دیا گیا۔[18][7]
امدادی کارروائیوں میں ہیلینک آرمی سے بھی رابطہ کیا گیا۔[19] حادثے کے بعد حکومت نے ہنگامی میٹنگ کی اور وزیر صحت تھانوس پلیورس جائے وقوعہ کا دورہ کرنے گئے۔[20] صدر کترینا ساکیلاروپولو نے اس مقام کا دورہ کرنے کے لیے مالڈووا کا اپنا دورہ مختصر کر دیا۔[21]
تحقیقات
[ترمیم]حادثے کے بعد پولیس نے ریلوے کے دو اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی۔[22]
پولیس نے اسٹیشن ماسٹر کو گرفتار کیا اور اس پر لاپروائی سے موت اور نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔[23]
- ^ ا ب پ
- ↑ https://www.cnn.com/2023/03/02/europe/greece-train-crash-larissa-protests-intl/index.html
- ↑ https://www.cnn.com/2023/03/02/europe/greece-train-crash-larissa-protests-intl/index.html
- ↑ Magda Panoutsopoulou۔ "Greece declares 3 days of national mourning in wake of deadly train crash"۔ AA News۔ 2023-03-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-01
- ↑ "Ανακοίνωση 1/3/2023". Hellenic Train (بزبان یونانی). Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑
- ^ ا ب پ Heather Hauser; Chris Chen; Mohammed Liakos; Jennifer Tawfeeq (1 Mar 2023). "At least 29 dead, 85 injured as trains collide in Greece". CNN (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Το μοιραίο λάθος του σταθμάρχη Λάρισας που έφερε την τραγωδία". ProtoThema (بزبان یونانی). 1 Mar 2023. Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Τραγωδία στα Τέμπη – 36 νεκροί στο χειρότερο σιδηροδρομικό δυστύχημα στην Ελλάδα". Athens Transport (بزبان یونانی). 1 Mar 2023. Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Signalling-Telecommunications". ΕΡΓΟΣΕ (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Τα νέα του σιδηρόδρομου: τα ατέλειωτα έργα του ΟΣΕ και τα σχέδια της Hellenic Train". Athens Transport (بزبان یونانی). 2 Feb 2023. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Fiery train crash in Greece kills 29, injures at least 85". www.cbsnews.com (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ Alexis Carey (1 مارچ 2023)۔ "Dozens dead after two trains collide in Greece"۔ Courier Mail
- ↑ https://www.cnn.com/2023/03/02/europe/greece-train-crash-larissa-protests-intl/index.html
- ↑ Helena Smith (1 Mar 2023). "Greece train crash: at least 40 killed and dozens injured in collision". دی گارڈین (بزبان برطانوی انگریزی). ISSN:0261-3077. Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Greece train crash: Survivors describe 'nightmarish seconds'"۔ bbc.com/news۔ 1 مارچ 2023۔ 2023-03-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-01
- ↑ "Greece train collision updates: At least 29 dead, 85 injured". ABC News (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Fiery Greece train collision kills 32, injures at least 85". Associated Press (بزبان امریکی انگریزی). 28 Feb 2023. Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Fiery Greece train collision kills 29, injures at least 85". AP NEWS (بزبان انگریزی). 28 Feb 2023. Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Train accident in Greece kills at least 29"۔ Philstar.com۔ 2023-03-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-01
- ↑ "Greek president cuts short Moldova trip after train collision"۔ Reuters۔ 2023-03-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-01
- ↑ "Train Crash in Greece Kills at Least 29". نیو یارک ٹائمز (بزبان امریکی انگریزی). Associated Press. 1 Mar 2023. ISSN:0362-4331. Archived from the original on 2023-03-01. Retrieved 2023-03-01.
- ↑ "Greece train crash: Police arrest railroad station master"۔ ڈوئچے ویلے۔ 1 مارچ 2023۔ 2023-03-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-01