ٹیم واری تدریس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹیم واری تدریس (انگریزی: Team learning) ایک مشترکہ کوشش ہے کہ کسی سماجی گروہ کے ساجھا مقصد کو پورا کیا جا سکے۔ ٹیم واری تدریس کا مقصد یہ ہے کہ بات چیت اور گفتگو سے مطلوبہ باتوں کو پورا کیا جائے، تنازعات اور دفاعی روز مرہ سے بچا جائے اور گروہ میں ریاض کیا جا سکے۔ اسی طریقے پر امریکا کے حقیقی باشندے (ریڈ انڈین) مشترکہ تدریس کا ایک طریقہ اپنائے ہوئے ہیں۔

ٹیم کی ضرورت یہ ہے کہ وہ اپنی خود کی کامیابی کی ترکیب کو کھوج کر وقتًافوقتًا نکالے۔ ٹیم واری تدریس ایک مشترکہ تدریس کا طریقہ کار ہے جو مؤثر ٹیموں کی کار کردگی میں معاون ہے۔ اس کا مشترکہ آلہ تدریسی ایجنڈا ہے۔

طریقہ کار کا آغاز[ترمیم]

ٹیم واری تدریس کا رسمی طور پر تعارف لاری مائیکیلسن نے تعلیم و تدریس کے لیے ایک کاروی اسکول (بزنس اسکول) میں 1970ء میں کیا تھا۔ اس طریقے کو کئی طبی معلمین نے اپنایا ہے۔ ٹیم واری تدریس ایک فعال تدریسی طرز عمل ہے جو طلبہ کو اپنی معلومات کو چھوٹے چھوٹے گروہوں میں گفتگو کے ذریعے بروئے کار لانے میں معاون ہے۔ اسی وجہ سے یہ کچھ مطبی نصابوں میں بہترین نتائج دکھایا جو روایتی لیکچروں پر مبنی تدریسی طریقوں میں بھی نہیں دیکھا گیا۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]