ٹینا ثانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ٹینا سانی سے رجوع مکرر)
ٹینا ثانی
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

ٹینا ثانی پاکستانی گلوکارہ ہیں جو اپنے کلاسیکی اور نیم کلاسیکی اردو غزلوں کے لیے مشہور ہیں۔[1][2] ٹینا سانی کو 2004ء میں صدر پاکستان نے تمغائے حسن کارکردگی ایوارڈ دیا۔[3]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ٹینا ثانی مشرقی پاکستان میں ڈھاکہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ کراچی منتقل ہونے سے پہلے، یہ خاندان کچھ سالوں کے لیے کابل چلا گیا، جہاں ان کے والد ناصر ساہنی ایک تیل کی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔[4] کراچی امریکن اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، وہ تجارتی آرٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چلی گئیں۔ ٹینا ثانی کو کلاسیکی موسیقی کی تعلیم دہلی گھرانہ کے استاد نظام الدین خان ولد استاد رمضان خان اور استاد چند امروہوی نے دی تھی۔ ٹینا نے غزل کے استاد مہدی حسن سے خصوصی تعلیم بھی حاصل کی۔[5]

ایوارڈ[ترمیم]

کیریئر[ترمیم]

ٹینا ثانی نے 1977ء میں ایک اشتہاری ایجنسی کے لیے کام کرنا شروع کیا تھا۔

گلوکاری زندگی[ترمیم]

ٹینا ثانی نے 1980ء میں بطور گلوکارہ پیشہ ورانہ دنیا میں قدم رکھا،[7] جب پروڈیوسر عشرت انصاری نے عالمگیر کے زیر اہتمام 'ترنگ' کے نام سے ایک پروگرام میں ٹی وی میں ٹینا تعارف کرایا۔

پسندیدہ نغمے[ترمیم]

  • بابل مورا، کندن لال سہگل کے گانے
  • کورا کاغذ تھا یہ من میرا،کشور کمار کے گانے
  • آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے، نازیہ حسن کے گانے
  • کھڑی نیم کے نیچے،پاکستانی لوک گلوکارہ مائی بھاگی کا ایک لوک گانا
  • کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے،ایک حمد، جس کو نصرت فتح علی خان نے پیش کیا اور مظفر وارثی نے لکھا تھا

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Tribute: Tina Sani pays homage to Faiz Dawn (newspaper), Published 25 December 2011. Retrieved 6 February 2018
  2. Beyond Borders (Tina Sani in India) Indian Express (newspaper), Published 22 August 2009. Retrieved 6 February 2018
  3. ^ ا ب Tina Sani's Pride of Performance Award listed on Dawn (newspaper) Retrieved 18 June 2019
  4. I want youngsters to know I just followed my heart, says Tina Sani of her LSA award Dawn (newspaper), 17 April 2017. Retrieved 6 February 2018
  5. ^ ا ب I want youngsters to know I just followed my heart, says Tina Sani of her LSA award Dawn (newspaper), 17 April 2017. Retrieved 6 February 2018
  6. "ٹینا ثانی کے پانچ پسندیدہ نغمے" 
  7. In concert: In Tina Sani's company Dawn (newspaper), Published 9 March 2013. Retrieved 6 February 2018