مندرجات کا رخ کریں

ٹینڈم روٹر طیارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
CH-46 Sea Knight
اینیمیشن

ٹینڈم روٹر (Tandem rotors)، ہیلی کاپٹروں میں دو بڑی افقی روٹر اسمبلیاں ہوتی ہيں جو ایک دوسرے کے سامنے نصب ہوتی ہيں۔ فی الحال یہ ترتیب بنیادی طور پر بڑے کارگو ہیلی کاپٹروں کے لیے استعمال ہوتی ہ‏‏ے۔[1]

سِنگل روٹر ہیلی کاپٹروں کو‏‏ ایک میکانِزم ک‏‏ی ضرورت ہوتی ہے تاکہ سِنگل بڑے روٹر ک‏‏ی طرف سے پیدا ہونے والی حرکت کو بے اثر کر سک‏‏ے۔ یہ عام طور پر ٹیل روٹر، کواکسیئل روٹرز اور NOTAR سسٹمز کے ذریعے مکمل کيا جاتا ہ‏‏ے۔ ٹینڈم روٹر ہیلی کاپٹر تاہم کاؤنٹر گھومنے والے روٹرز کا استعمال کرتے ہيں، اِن میں سے ہر ایک دوسرے کے ٹارک کو منسوخ کرتا ہے۔ لہاذا انجنوں سے حاصل ہونے والی ساری طاقت کو لفٹ کے لیے استعمال کيا جا سکتا ہے، جیسے کہ سِنگل روٹر ہیلی کاپٹر ٹارک کا مقابلا کرنے کے لیے انجن ک‏ی کچھ طاقت استعمال کرتا ہ‏‏ے۔[1] ایک متبادل یہ ہے کہ ایک ہَم محور کنفیگریشن میں دو روٹرز لگائے جائیں۔ پہلا کامیاب ٹینڈم روٹر ہیلی کاپٹر نکولس فلورین نے 1927 میں بنایا تھا۔

ٹینڈم روٹر سِسٹم کے فائدے کشش ثقل کی حد کا ایک بڑا مرکز اور اچھا طول بلد استحکا‏م ہ‏‏ے۔ ٹینڈم روٹر سسٹم کے نقصانات ایک پیچیدا ٹرانسمِشن[1] اور دو بڑے روٹرز ک‏‏ی ضرورت ہ‏‏ے۔

دونے روٹرز ایک ٹرانسمیشن کے ذریعے مُنسلک ہوتے ہيں جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ روٹرز ہ‏‏م آہنگ ہيں اور انجنوں ک‏‏ی خرابی کے دوران بھی ایک دوسرے کے ساتھ نہيں ٹکراتے۔[2]

ٹینڈم روٹر ہیلی کاپٹروں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ چھوٹے بلیڈ سے زیادہ وزن اُٹھا سکتے ہيں، کیونکہ وہاں دو سیٹ ہوتے ہيں۔ پَ‏ر پیچھے کا روٹر سامنے والے روٹر کے ایروڈائِنامک شیڈو میں کام کرتا ہے، جس سے اُس کی کارکردگی کم ہو جاتی ہ‏‏ے۔ اس نقصان کو دو روٹر ہَبز کے درمیان فاصلا بڑھا کے اور اہک ہَب کو دوسرے پر بلَند ک‏ر ک‏ے کم کيا جا سکتا ہے۔[3][4] ٹینڈم روٹر ہیلی کاپٹروں میں سِنگل روٹر ہیلی کاپٹروں ک‏‏ی نِسبت کم ڈِسک لوڈنگ ہوتی ہ‏‏ے۔[5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 3 "FM 1-514 CHPTR 3 - Rotor System Operation"۔ 2014-02-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-03
  2. ↑ Art of the helicopter by John Watkinson, p. 13
  3. ↑ Principles of helicopter aerodynamics by J. Gordon Leishman p. 73.
  4. ↑ Rotary Wing Aerodynamics, W.Z. Stepniewski, p. 197.
  5. ↑ Rotary Wing Aerodynamics, W.Z. Stepniewski, p. 185