ٹی این سیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹی این سیشن (انگریزی: T. N. Seshan) بھارت کے سابق چناؤ کمیشن کے صدر تھے۔ وہ سال

ٹی این سیشن
(ملیالم میں: ടി.എൻ. ശേഷൻ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 15 دسمبر 1932ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پالگھاٹ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 نومبر 2019ء (87 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنئی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بندش قلب  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مدراس کرسچین کالج
جون ایف کینیڈذی سرکاری اسکول
جامعہ مدراس
ہارورڈ یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان،  سرکاری ملازم  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ملیالم  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت آئی اے ایس  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

1990ء سے 1996ء کے دوران اس عہدے پر فائز رہے۔اس عہدے کو سنبھالنے سے پہلے وہ 1989ء میں ملک کے 18 ویں کابینی معتمد کا عہدہ سنبھال رہے تھے ۔ 1996ء میں انھیں سرکاری خدمات کے لیے ریمن میگسیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ [2] ان کی بیوی گذشتہ سال گذر گئی۔ یہ دونوں لا ولد تھے۔ وہ انتقال سے قبل علیل تھے۔

پس منظر[ترمیم]

15 دسمبر 1932ء کو سیشن کیرلا کے پالگھاٹ ضلع کے تھرونیلئی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے مدراس کرشچن کالج سے گریجویشن کی ڈگری لی تھی ۔ اس کے بعد وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز کا امتحان پاس کرنے کے بعد انھوں نے امریکا کی مشہور ہاورڈ یونیورسٹی میں پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ 10 نومبر 2019ء کو انتقال کر گئے۔ وہ اپنی اصول پسندی اور سخت رویے کے لیے مشہور تھے۔ [2]

انتخابی اصلاحات[ترمیم]

بھارت میں انتخابی بد عنوانیوں کے خلاف ٹی این سیشن کے دھاووں سے سیاست داں پریشان ہو گئے۔ وہ بھارت کے انتخابی کمیشن کے صدر تھے۔ جو 1990 ء سے 1996 ء تک اس عہدہ پر رہے۔ پرانے لوگ اسے ’’انتخابی جمہوریت کا دوسرا سنہری دور‘‘ کہتے تھے۔ 1955 ء کے بیچ کے آئی اے ایس عہدیدار کی حیثیت سے انھوں نے ٹاملناڈو کلکٹر کی حیثیت سے مدورائی کے بشمول مرکز میں بھی خدمات انجام دیں۔ انھیں 1989 ء میں کابینی معتمد بنایا گیا۔ انھوں نے منصوبہ بندی کمیشن کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور 1997ء میں صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لیے انتخابی مقابلہ کیا تاہم ناکام رہے۔[3] صدر جمہوریہ کے لیے ان کی نامزدگی کو صرف مہاراشٹر کی شیو سینا نے حمایت کی تھی۔ وہ کانگریس کی طرف ایک موقع پر ایل کے اڈوانی کے خلاف مد مقابل بھی ہوئے تھے، مگر وہ ہار گئے۔ تھے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب https://timesofindia.indiatimes.com/india/t-n-seshan-former-chief-election-commissioner-passes-away/articleshow/71996774.cms — اخذ شدہ بتاریخ: 10 نومبر 2019
  2. ^ ا ب "آرکائیو کاپی"۔ 12 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2019 
  3. ٹی این سیشن : جس نے انتخابی عمل کو شفاف اور سیاست دانوں کو بدعنوان بنایا