مندرجات کا رخ کریں

پاٹلی پتر

متناسقات: 25°36′45″N 85°7′42″E / 25.61250°N 85.12833°E / 25.61250; 85.12833
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاٹلی پتر
موجودہ پٹنہ کے تقابل کے ساتھ پاٹلی پتر کا نقشہ
پاٹلی پتر is located in ٰبھارت
پاٹلی پتر
اندرون ٰبھارت
پاٹلی پتر is located in بہار
پاٹلی پتر
پاٹلی پتر (بہار)
متبادل نامپاٹلی پُتا (پالی)
مقامضلع پٹنہ، بہار، بھارت
خطہہندوستان
متناسقات25°36′45″N 85°7′42″E / 25.61250°N 85.12833°E / 25.61250; 85.12833
بلندی53 میٹر (174 فٹ)
لمبائی14.5 کلومیٹر (9.0 میل)
چوڑائی2.4 کلومیٹر (1.5 میل)
تاریخ
معماراَجات شترو
قیام490 ق م
متروکموجودہ پٹنہ بن گیا
منسلک معہریَک، سیس ناگ، نند، موریہ، شُنگ, گُپت، پال
انتظامیہآرکیالوجیکل سروے آف انڈیا

پَاٹْلِی پُتْر بھارت موجودہ پٹنہ، بہار[1] کے قریب واقع قدیم ہندوستان کا شہر تھا۔ اسے پہلی بار 490 قبل مسیح میں مگدھ کے حکمران اجات شترو نے دریائے گنگا کے کنارے ایک قلعہ ”پاٹلی گرام“ کے طور پر بسایا تھا۔[2][3] بعد میں اُدایِن نے دریائے سون اور گنگا کے سنگم پر پاٹلی پُتر کی باقاعدہ بنیاد رکھی اور راج گریہہ سے دار الحکومت یہاں منتقل کیا کیوں کہ یہ مقام سلطنت کے عین وسط میں تھا۔[4]

یہ شہر قدیم ہند کی کئی بڑی سلطنتوں کا دار الحکومت رہا جن میں سیس ناگ سلطنت (تقریباً 413–345 ق م)، نند سلطنت (تقریباً 460 یا 420 – تقریباً 325 ق م)، موریہ سلطنت (تقریباً 320–180 ق م)، گپت سلطنت (تقریباً 320ء–550ء) اور پال سلطنت (تقریباً 750ء–1200ء) شامل ہیں۔ موریہ دور میں یہ دنیا کے سب سے بڑے شہروں میں شمار ہوتا تھا۔ یونانی سفارت کار اور مورخ میگاستھینیس کے مطابق موریہ سلطنت کے زمانے میں یہاں مقامی خود حکمرانی کا ایک نہایت مؤثر نظام قائم تھا۔[5] اس کے مقام کی نشان دہی جدید دور میں پہلی بار 1892ء میں لارنس ویڈل نے کی جسے ”Discovery of the Exact Site of Asoka's Classic Capital“ کے عنوان سے شائع کیا گیا۔[6] جدید پٹنہ کے اطراف بڑے پیمانے پر کھدائی کی گئی ہے[7][8] اور بیسویں صدی عیسوی کے اوائل میں ہونے والی کھدائی سے مضبوط فصیلوں اور لکڑی کے ٹرس کے واضح آثار ملے ہیں۔[9][10]

لفظ کی تصریفی سرگزشت

[ترمیم]

سنسکرت زبان میں ”پَاٹلِی“ سے مراد پاٹلی درخت (پاڈَھل یا پَرال / Bignonia suaveolens) ہے جبکہ ”پُتر“ (पुत्र) کا مطلب ”بیٹا“ ہے۔[11]

ایک روایت کے مطابق[12] شہر کا نام اس پودے کے نام پر رکھا گیا۔[13] مہا پرینب بان سُتّ (دیگھ نکائے، سُتّ 16) کے مطابق پاٹلی پتر وہ جگہ تھی ”جہاں پاٹلی کے پودوں کے بیج کھلتے ہیں“۔[14] ایک اور روایت یہ کہتی ہے کہ پاٹلی پتر کا مطلب ہے ”پاٹلی کا بیٹا“، جو راجا سُدرشن کی بیٹی پاٹلی کا بیٹا تھا۔[15] چونکہ اسے ابتدا میں ”پاٹلی گرام“ (پاٹلی گاؤں) کے نام سے جانا جاتا تھا کچھ محققین کا خیال ہے کہ پاٹلی پتر دراصل ”پاٹلی پورہ“ (یعنی پاٹلی قصبہ) سے نکلا ہے۔[16] پاٹلی پتر کو ”کُسُم پورہ“ (یعنی پھولوں کا شہر) بھی کہا جاتا تھا۔

بطور دار الحکومت

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Unravelling Pataliputra". The Times of India (بزبان انگریزی). 23 Apr 2023.
  2. Hermann Kulke; Dietmar Rothermund (2004), A History of India (بزبان انگریزی), 4th edition. Routledge, Pp. xii, 448, ISBN:978-0-415-32920-0.
  3. "It took 40 yrs to find first traces of Ashoka's Pataliputra. Now, we must find the rest". ThePrint (بزبان انگریزی). 18 Sep 2023.
  4. Census of India, 1981: District census handbook. A. Village & town directory ; B. Village & townwise primary census abstract (بزبان انگریزی). Controller of Publications. 1984. p. 2.
  5. E.A. Schwanbeck (4 Oct 2008). Ancient India as described by Megasthenes and Arrian (First published 1657) (بزبان انگریزی) (23 ed.). Bibliolife.
  6. Discovery Of The Exact Site Of Asoka's Classic Capital, 1892
  7. "Patna". Encyclopædia Britannica. Encyclopædia Britannica Online. Encyclopædia Britannica Inc., 2013. Web. 13 Dec. 2013 <"Patna | India" (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2011-11-30. Retrieved 2011-01-30.>.
  8. "Heritage wall for Metro corridor plan" (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2016-11-22.
  9. "A relic of Mauryan era"۔ The Times of India۔ 12 جون 2012۔ 2017-11-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  10. Valerie Hansen, Voyages in World History, Volume 1 to 1600, 2e, Volume 1 pp. 69, Cengage Learning, 2012
  11. "Pāṭali". A Sanskrit English Dictionary: Etymologically and Philologically Arranged (بزبان انگریزی) (16th Reprint ed.). New Delhi: Motilal Banarsidass Publishing House. 2011. p. 615. ISBN:978-8120831056.
  12. Encyclopaedia of Religion and Ethics, p.677
  13. "Folklore" (بزبان انگریزی). 19 (3). 30 Sep 1908: 349–350. Archived from the original on 2018-05-10. {{حوالہ رسالہ}}: الاستشهاد بدورية محكمة يطلب |دورية محكمة= (help)
  14. "Mahāparinibbāṇa Sutta (DN 16), translated from the Pali by Ṭhānissaro Bhikkhu". Dīgha Nikāya of the Pali Canon (بزبان انگریزی). dhammatalks.org. 2022. Retrieved 2022-10-09.
  15. Journal of Francis Buchanan (1812), p.182
  16. "Language" (بزبان انگریزی). 4 (2). Jun 1928: 101–105. Archived from the original on 2018-05-10. {{حوالہ رسالہ}}: الاستشهاد بدورية محكمة يطلب |دورية محكمة= (help)