پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیمانڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کی دو مرتبہ (2004 اور 2006) کی ورلڈ چیمپئن ہے۔ دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتے کے بعد وہ پہلی ٹیم بن گئی جس نے لگاتار دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ اس ٹیم نے انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آٹھواں درجہ حاصل کیا۔
2006 میں اس ٹیم نے کولمبو، سری لنکا میں منعقدہ 2006 آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر کپ جیتا۔ اس کپ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے 109 سکور بنائے اور بھارت کو 71 پر آؤٹ کر کے اپنے ورلڈ چیمپئن کے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔