پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کرکٹ ٹیم
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کرکٹ ٹیم ایک پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن زیر انتظام کھیلتی تھی۔ٹیم نے 1986-87 سے 1999-2000 کے درمیانی سیزن میں قائداعظم ٹرافی اور پیٹرنز ٹرافی میں حصہ لیا۔
کھیل کا ریکارڈ[ترمیم]
ٹیم نے 111 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، 26 جیتے، 33 ہارے اور 52 ڈرا ہوئے۔ [1] ٹیم 1986-87، 1992-93 اور 1995-96 میں پیٹرنز ٹرافی اور 1989-90 میں قائد اعظم ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
اہم کھلاڑی[ترمیم]
سجاد اکبر نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لیے 107 میچ کھیلے، 30.28 کی اوسط سے 4088 رنز بنائے، [2] 26.60 کی اوسط سے [3] 379 وکٹیں حاصل کیں اور 1993-94 سے 1996-97 تک ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے 1987-88 کے سیزن میں کراچی [4] کی خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 59 سکور دے کر 15 وکٹیں اور میچ میں 122 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں جو اس ٹیم کی سب سے بہترین کارکردگی تھی۔ کپتان کی حیثیت سے ان کے پیشرو، امین لاکھانی نے 1986-87 سے 1992-93 تک ٹیم کی قیادت کی، 58 میچ کھیلے اور 26.42 کی اوسط سے 244 وکٹیں حاصل کیں۔ [5]
اس ٹیم کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 160 تھا جو سہیل جعفر نے 1992-93 میں نیشنل بینک آف پاکستان خلاف بنایا۔ [6] پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لیے 61 میچوں میں انہوں نے 35.86 کی اوسط سے 3479 رنز بنائے۔ [7]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Pakistan National Shipping Corporation playing record
- ↑ Sajjad Akbar batting by team
- ↑ Sajjad Akbar bowling by team
- ↑ Karachi v Pakistan National Shipping Corporation 1987-88
- ↑ "First-class Bowling for Each Team by Amin Lakhani". CricketArchive. اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2017.
- ↑ National Bank of Pakistan v Pakistan National Shipping Corporation 1992-93
- ↑ Sohail Jaffar batting by team
بیرونی روابط[ترمیم]
- پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے زیر اہتمام فرسٹ کلاس میچ
- پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے فرسٹ کلاس ریکارڈ