پاکستان ٹیلی ویژن کرکٹ ٹیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستان ٹیلی ویژن کرکٹ ٹیم
افراد کار
کپتانپاکستان کا پرچم
کوچپاکستان کا پرچم
مالکپاکستان ٹیلی ویژن
باضابطہ ویب سائٹ:www.ptv.com.pk

پاکستان ٹیلی ویژن کرکٹ ٹیم پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم ہے جو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی ملکیت ہے۔ وہ پاکستان میں لسٹ اے اور ٹوئنٹی/20 کرکٹ کھیلتی ہے۔

پیٹرنز ٹرافی میں کھیلنے کے علاوہ 2010-11 میں پاکستان ٹیلویژن کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا پروانہ دیا گیا اور اس ٹیم نے قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لیا۔ اس ٹیم نے 9 میچ کھیلے جن میں سے 3 میچ جیتے، 2 میچ ہارے اور 4 بے نتیجہ رہے۔ یہ ٹیم ڈویژن ٹو میں 10 ٹیموں میں چھٹے درجہ پر رہی۔[1] اویس ضیاء نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے خلاف 426 کے مجموعہ میں 232 دوڑیں بنائیں۔[2]

پاکستان ٹیلی ویژن نے 2011-12 کے سیزن میں دوبارہ نان فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کی۔ 2012-13 میں انھوں نے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل میں فتح حاصل کی۔[3] اور 2013-14 میں پاکستان کے سب سے اہم مقابلے پیٹرنز ٹرافی میں ایک بار پھر فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا، لیکن 11 ٹیموں میں آخری درجہ پر رہی۔ اس ٹیم نے 2 میچ جیتے، 7 ہارے اور ایک بے نتیجہ رہا۔[4] ایک روزہ پریزیڈنٹ کپ میں بھی یہ ٹیم آخری درجہ پر رہی اور اس کپ میں 2 میچ جیتے جبکہ 8 ہارے۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]