پاکستان ٹینس فیڈریشن
Pakistan Tennis Federation PTF پاکستان ٹینس فیڈریشن | |
---|---|
![]() | |
کھیل | ٹینس |
اختیارات | قومی |
تاسیس | 1947ء |
الحاق | انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن |
علاقائی الحاق | ایشیائی ٹینس فیڈریشن |
صدر دفتر | اسلام آباد |
مقام | دلاور عباس پاکستان ٹینس کمپلیکس |
صدر | اعصام الحق قریشی |
سیکرٹری | ضیاء الدین طفیل |
باضابطہ ویب سائٹ | |
paktenfed | |
![]() |
پاکستان ٹینس فیڈریشن، پاکستان میں ٹینس کی گورننگ باڈی ہے جس کی بنیاد 1947ء میں رکھی گئی تھی۔ اس نے پاکستان میں ملکی، قومی اور بین الاقوامی ٹینس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے متعدد نوجوان باصلاحیت کھلاڑی پیدا ہوئے ہیں۔[1][2] معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی فیڈریشن کے موجودہ صدر ہیں، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ضیاء الدین طفیل سیکرٹری جنرل ہیں۔[3][4]
تاریخ
[ترمیم]1947 میں پاکستان کے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد آل پاکستان لان ٹینس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔ ایسوسی ایشن نے بعد میں اپنا نام بدل کر پاکستان ٹینس فیڈریشن رکھ لیا۔[5]
بین الاقوامی اور قومی وابستگی
[ترمیم]- انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)[6]
- ایشین ٹینس فیڈریشن[7]
- پاکستان اسپورٹس بورڈ[8]
- پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن[9]
منسلک ادارے
[ترمیم]مندرجہ ذیل ادارے فیڈریشن سے وابستہ ہیں:[10]
- سندھ ٹینس ایسوسی ایشن
- پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن
- اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن
- بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن
- خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن
- پاکستان سینئر ٹینس ایسوسی ایشن
- ہائر ایجوکیشن کمیشن
- پاک فضائیہ
- پاک بحریہ
- پاکستانی فوج
- واپڈا
- پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز
- پاکستان آرڈیننس فیکٹری
- انٹرنیشنل کلب آف پاکستان
- پاکستان ریلوے
ہیڈکوارٹر
[ترمیم]پاکستان ٹینس فیڈریشن کا ہیڈ آفس کمپلیکس، گارڈن ایونیو، اسلام آباد میں واقع ہے۔[11][12] اس کی تعمیر سابق منیر پیرزادا کے دور میں شروع ہوئی، جو 1991 سے 1995 تک پی ٹی ایف کے سکریٹری تھے۔ اس نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے 99 سالہ لیز پر 9,5 ایکڑ (76 کنال) زمین حاصل کی۔ 2009 میں پی ٹی ایف کے سابق صدر کے نام پر اس کا نام دلاور عباس پاکستان ٹینس کمپلیکس رکھ دیا گیا۔[13][14]
مزید دیکھیے
[ترمیم]- پاکستان میں ٹینس
- پاکستان ڈیوس کپ ٹیم
- پاکستان فیڈ کپ ٹیم
بیرونی روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Pakistan Tennis Federation - Greek Travel Pages". www.gtp.gr (بزبان انگریزی). Retrieved 2022-02-05.
- ↑ Constitution of PTF آرکائیو شدہ 2014-07-14 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "Aisam-Ul-Haq Qureshi Wins Presidency of Pakistan Tennis Federation". ATP Tour (بزبان انگریزی). Retrieved 2024-02-28.
- ↑ Nadia Zahra (10 فروری 2024)۔ "Aisam-ul-Haq Qureshi becomes president of Pakistan Tennis Federation"۔ Minute Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-02-28
- ↑ "About Us | Pakistan Tennis Federation" (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2022-02-05.
- ↑ "National and Regional Tennis Member Associations | ITF"۔ www.itftennis.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-15
- ↑ "Home < Asian Tennis Federation – ATF official website – New Delhi"[مردہ ربط]
- ↑ "Pakistan Sports Board, Islamabad"۔ www.sports.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-05
- ↑ "Welcome to Pakistan Olympic Association"۔ nocpakistan.org۔ 2022-02-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-05
- ↑ "Affiliated Units"۔ 2014-07-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-07
- ↑ PTF Location آرکائیو شدہ 2013-02-09 بذریعہ archive.today
- ↑ "Welcome to Pakistan Olympic Association"۔ nocpakistan.org۔ 2022-02-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-05
- ↑ "SNGPL BoD Chairman Syed Dilawar Abbas passes away". Daily Times (بزبان امریکی انگریزی). 14 Nov 2019. Retrieved 2022-02-05.
- ↑ "Tennis: Name of the game". DAWN.COM (بزبان انگریزی). 6 Sep 2009. Retrieved 2022-02-05.