پاکستان کا بالائی قدیم حجری دور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کا نچلا قدیم حجری دور ایک نہایت طویل عرصہ پر محیط تھا۔ جو تقریباً چھ لاکھ سال قبل سے شروع ہوکر تقریباً ایک لاکھ سال قبل پر ختم ہوتا ہے۔ اس دور کے بے شمار حجری اوزار ملے ہیں اور ماہرین نے مختلف انداز میں ان کا مطالعہ کیا ہے۔ اگرچہ زمانی تعین اور دورانیت کی طولت پر مختلف آرائ پائی جاتی ہیں۔ لیکن اس دور کے لاکھوں سالو پر محیط ہونے اور اس دور میں انسان کے پاکستان میں بالخصوص وادی سون پوٹھوہار میں بکثرت موجود ہونے پر سب محقیقین متفق ہیں۔ اس دور کے انسان کی زندگی کی تصویر کشی میں کم و بیش اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ لیکن الجھن اس وقت پیدا ہوتی ہے جب قدیم حجری دور کا بالائی ۔۔۔۔۔ یعنی آخری ۔۔۔ مرحلہ آتا ہے۔ اس کے بارے میں ماہرین شک کرتے ہیں کہ پاکستان میں ایسا کوئی دور گذرا بھی ہے۔ اس بارے میں مختلف ماہرین شک کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان میں ایسا کوئی دور گذرا بھی ہے یا نہیں۔ اس سلسلے میں ویلر بنیادی سوال پیش کرتا ہے۔ اول یہ کہ بالائی قدیم حجری کے کون سے شواہد دستیاب ہیں؟ دوسرے یہ کہ کیا پاکستان ( بلکہ برصغیر ) کا کوئی وسطی حجری دور بھی ہے، جسے قدیم اور جدید حجری دور کے درمیان ایک منفرد زمانہ کہا جاسکے؟ ویلر اس بات میں بھی شک ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کا کوئی جدید حجری دور بھی ہے یا کہ نہیں؟

گویا یہ ماہرین آثار پاکستان کے قدیم حجری دور میں سے صرف نچلے دور کو اہمیت دیتے ہیں اور بعد کے تمام حجری مراحل کو نظر انداز کرنے کا رجحان کہتے ہیں۔ لیکن پاکستانی ماہرن آثار نے بعد کی تحقیات سے پاکستان کے وسطی حجری دور کے ناقابل تردید شواہد دریافت کیے ہیں ۔

ماخذ

یحیٰی امجد۔ تاریخ پاکستان قدیم دور