پاکستان میں ہوائی اڈوں کی فہرست
ذیل میں پاکستان کے ہوائی اڈوں کی فہرست دی گئی ہے۔ پاکستان میں چھوٹے بڑے تقریباً 139 ہوائی اڈے ہیں۔[1] پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈا نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا، اسلام آباد ہے جو اس وقت زیر تعمیر ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈا جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا کراچی تھا جو ایک وقت میں 30 ہوائی جہازوں کا انتظام سنبھال سکتا ہے۔ اس سے 60 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں جب کہ اس کی صلاحیت 1 کروڑ 20 لاکھ مسافروں کی ہے۔ دیگر ہوائی اڈوں میں علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈا،اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا، بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا، فیصل آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا، گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا، ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈا، ڈیرہ غازی خان بین الاقوامی ہوائی اڈا، باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈا، کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈا، شیخ زاید بین الاقوامی ہوائی اڈاسیالکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈاوغیرہ شامل ہیں
فہرست[ترمیم]

موٹے الفاظ میں لکھے ہوائی اڈوں کے نام کمرشل ایئرلائینز کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں۔
زیادہ آمدورفت والے ہوائی اڈے[ترمیم]
درج ذیل فہرست پاکستان کے زیادہ آمدورفت والے ہوائی اڈوں کی فہرست ہے۔[2]
ہوائی اڈا | ہوائی جہاز آمدورفت (تعداد) | مسافر بردار (بین الاقوامی اور علاقائی) | کارگو (ملین ٹن) | میل (ملین ٹن) |
---|---|---|---|---|
جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا - کراچی | 52،990 | 6،081،448 | 169،124 | 2،953.13 |
بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا - اسلام آباد | 48،110 | 3،035،966 | 53،950 | 579.67 |
اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا | ||||
ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈا - ملتان | 39،996 | 2،91،590 | 74،664 | 1،683.79 |
علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈا - لاہور | 39،634 | 340،573 | 1،273 | 49.52 |
باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈا - پشاور | 13،234 | 890،942 | 10،537 | 47.98 |
فیصل آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا - فیصل آباد | 2،832 | 189،339 | 971 | 30.70 |
کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈا - کوئٹہ | 2،736 | 284،829 | 1،513 | 32.42 |
گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا - گوادر | 1،507 | 29،379 | 63 | 1.15 |
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ورلڈ فیکٹ بک، سی آئی اے. "ایئرپورٹ". 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2006.
- ↑ "شماریاتی معلومات". 19 فروری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2016.