پاکستان ہیلی کاپٹر حادثہ 2015ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستان ہیلی کاپٹر حادثہ 2015ء
2015 Naltar Mil Mi-17 crash
پاکستانی فوج کا مل می-17 حادثہ والا ہیلی کاپٹر ایسا ہی تھا
حادثہ
تاریخ8 مئی 2015
خلاصہزیر تفتیش
مقامنلتر، گلگت بلتستان، پاکستان
ہوائی جہاز
ہوائی جہاز قسممل می-17
آپریٹرپاکستان آرمی ایوی ایشن کور
مقام پروازپی اے ایف بیس نور خان، راولپنڈی
منزل مقصودگلگت
مسافر17
عملہ3
اموات8

8 مئی 2015ء کو دن کے وقت پاکستانی فوج کا مل می-17 ہیلی کاپٹر شمالی پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں حادثہ کا شکار ہوا۔[1] جس میں دو پائلٹ، انڈونیشیا اور ملیشیا کے سفیروں کی بیویاں اور فلپائن اور ناروے کے پاکستان میں تعینات سفیر ہلاک ہوئے،[2][3][4][5] پرواز میں 11 غیر ملکی اور 6 پاکستانی سوار تھے، جن میں سے 8 ہلاک اور دیگر زخمی ہیں۔[6] زخمیوں میں ہالینڈ اور پولینڈ کے سفیر بھی شامل ہیں۔ حادثہ کا سبب کیا تھا، اس کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی طور پر بعض ذرائع ابلاغ (جیسے بی بی سی اردو)[7] کے مطابق ہیلی کاپٹر آرمی پبلک اسکول میں اترتے ہوئے عمارت سے ٹکرایا۔ جس سے یہ سانحہ رونما ہوا۔

تفصیلات[ترمیم]

یہ تمام افراد پاکستان فضائیہ کے سکی انگ ریزورٹ کی افتتاحی تقریب کے لیے حکومت پاکستان کی دعوت پر جا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سسٹم کے ایک اسکول کی عمارت سے ٹکرایا، ابھی تک زمین پر موجود کسی فرد کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پاکستان میں فلپائن کے سفیر ڈومنگو ڈی۔ لکنارو جونیئر اور ناروے کے سفیر لیف لارسن ہلاک ہوئے ہیں دیگر میں انڈونیشا اور ملیشیا کے سفیر حضرات کی بیگمات [1][8] اور پاکستان فوج کے دو میجر پائلٹوں سمیت عملہ کے کل 3 ارکان ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔[8] ہلاکتوں کی تصدیق پاکستان فوج کے ذیلی ادارے شعبہٴ تعلقات عامہ کے ناطم عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے نشر کی۔[8] تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعہ کو اپنی کاوائی قرار دیا ہے،[1] مگر اس پر پاکستانی ماہرین نے عدم اتفاق[8] اور سخت حیرت کا اظہار کیا ہے۔[9]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ "LIVE: Norway, Philippines ambassadors among 6 killed in Gilgit helicopter crash"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 8 May 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2015 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 08 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2015 
  3. Asad Hashim (May 8, 2015)۔ "Pakistan helicopter carrying foreign diplomats crashes"۔ AlJAZEERA۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 8, 2015 
  4. Jon Boone (May 8, 2015)۔ "Pakistan helicopter crash kills foreign ambassadors"۔ theguardian.com۔ Guardian۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 8, 2015 
  5. "Pakistan helicopter crash kills foreign envoys"۔ bbc.com۔ بی بی سی۔ May 8, 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ May 8, 2015 
  6. "At least 6 people die helicopter crash in Pakistan"۔ DAWN۔ 8 مئی 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 مئی 2015 
  7. http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/05/150508_gilgit_heli_crash_zs بی بی سی اردو، 8 مئی 1015ء
  8. ^ ا ب پ ت "Norway, Philippines ambassadors among 6 killed in Gilgit helicopter crash"۔ ڈان۔ 8 May 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2015 
  9. http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/05/150508_gilgit_heli_crash_zs قومی اسمبلی میں دفاع کے متعلق قائمہ کمیٹی کے سربراہ شیخ روحیل اصغر کی بی بی سی اردو سے گفتگو