پایہ ستون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قدیم یونانی طرز تعمیر کا پایہ ستون
منگ خاندان کے عہد میں طرز تعمیر کا پایہ ستون

پایہ ستون معماری کا ایک اہم ترین حصہ ہے جس کے بغیر کسی عمارت کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔

وضاحت[ترمیم]

پایہ ستون ہر عمارت کا اہم حصہ ہے جس پر عمارت تعمیر کی جاتی ہے۔ دراصل یہ لفظ انگریزی میں Plinth کا ہم پلہ ہے جو فرانسیسی زبان کے لفظ plinthe، لاطینی زبان کے لفظ plinthus اور یونانی زبان کے لفظ plinthos سے تشکیل پایا ہے۔ تینوں زبانوں میں اِس کا معنی ہے: اینٹ یا وہ پتھر جو ابتدا میں لگایا جائے۔ قدیم یونان میں تعمیر کی جانے والی عمارات پایہ ستون پر ہی تشکیل دی جاتی تھیں۔ ایسے ہی قدیم یونان کے مندر اور عبادت گاہیں بھی پایہ ستون پر رکھے جانے والے ستونوں پر تعمیر کی گئیں۔ چین پر حکومت کرنے والے منگ خاندان کے عہد میں جس قدر بھی تاریخی عمارات تعمیر کی گئیں اُن میں پایہ ستون اعلیٰ درجے کے تعمیر ہوئے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]