پتر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


( 1 ) آبا و اجداد، اسلاف ( 2) قبیلے کے جد امجد* پتروں کا اولین حوالہ رگ وید میں ملتا ہے۔ دوسرا حوالہ اتھر وید کا ہے۔ ان میں پتروں کا تین درجات میں مستقیئم بتایا جاتا ہے۔ ہر طبقہ کو تین عالموں یا تین کروں ( لوکوں یا عالم ) میں سے ایک تفویض کیا گیا ہے۔ یہ تین لوک یا عالم افلاک، کرہ ہوائی اور زمین ہے۔ یہ عالم پتروں کے مرتبہ کے مطابق دیے جاتے ہیں۔ ویدوں سے پہلے کے زمانے میں پتروں کا سات طبقات میں تقسیم ہونا بھی تسلیم کیا جاتا ہے، جن میں تین غیر مادی اور کوئی شکل بھی اختیار کرنے پر قادر تھے۔ ان کی پیدائش کے متعلق اساطیر میں سے ایک میں ان کا پرہما کے پہلو سے پیدا ہونا بتایا گیا ہے۔ یہ انسانی زمانی پیمانوں کے پابند نہیں اور ماضی، حال اور مستقبل کچھ ان سے پوشیدہ نہیں ہے۔ پتروں کو بالاخر برہما کی رسوم میں شامل کر لیا گیا۔ بلاخر پرجا پتی کو ثانوی خالق کا درجہ ملا اور مخلوقات کے ساتھ دیوؤں اور اسروں کا ارشتہ از سر نو استوار ہوا۔ ظاہر ہے کہ یہ سب طبقاتی کشمکش میں برہمنوں نے کیا۔ جس طرح دیوؤں کی خوراک یگیہ اور نور روشنی قرار پایا، اس طرح پتروں کی فکر کی تیزی اور چاند (سوم ) کی روشنی بطور نور عطا ہوئی، انسان کو موت سے متصف کیا گیا ۔* پتروں کے یگیہ میں کچھ چیزیں جیسے خرگوش، سور، چتکارے اور گینڈے کا گوشت خصوصیت سے شامل ہوئیں، اسی طرح کچھ بالکل ممنوع قرپائیں۔

  • ٍ لسن، پیاز گاجر، تل اور ہر نمکین چیز ممنوعہ اشیائ میں شامل تھی۔ تدفین کی رسم ( شرادھ ) ان سے منسوب کی گئیں اور ان میں پیش کی گئی چیزیں بھی۔ لیکن سرادھ میں مرنے والے کے بیٹے کی موجودگی سب سے ضروری قرار دی گئی۔

* کہا جاتا ہے کہ اولین ادوار میں انسان، دیوتا اور پتر اکھٹے مے نوشی کرتے تھے۔ بعد ازاں یہ عمل ممنوع قرار پایا گیا ( ست پنتھ برہمن ) اور پتر دیوتاؤں کی طرح غیر مروئی ہو گئے ۔

  • ماخذ
  • منو دھرم شاشتر۔ گلوسری ( کشاف اصطلاحات ٰ ) ترجمہ ارشد رازی