مندرجات کا رخ کریں

پتھیر پانچالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پتھیر پانچالی
مصنفببھوتی بھوشن بندوپادھیائے
اصل عنوانপথের পাঁচালী
مترجمیونس احمر (1958ء)
اقبال کرشن (1991ء)
ملک برطانوی ہند
زبانبنگالی
سلسلہبچیتر
صنفبلڈنگزرومان، المیہ، فیملی ڈراما
ناشررنجن پرکاشالائے، بنگالی سال 1336
تاریخ اشاعت
بنگالی سال 1336 (بہ مطابق 1929ء)
1958ء (اردو ترجمہ)
1991ء (اردو ترجمہ)
بعد ازاںاپراجیت 
ریختہ ای بکسپتھیر پانچالی

پتھیر پانچالی (بنگالی: পথের পাঁচালী، یعنی: چھوٹے راستے کا گیت) ببھوتی بھوشن بندوپادھیائے کا 1929ء میں تحریر کردہ ایک بنگالی ناول ہے جسے 1955ء میں ستیہ جیت رائے نے اسی نام سے فلمایا بھی تھا۔ اسے دیہی بنگال کی زندگی پر مبنی عظیم ترین ادبی تخلیقات میں شمار کیا جاتا ہے۔ سنہ 1991ء میں اقبال کرشن نے اسے پتھیر پانچالی کے عنوان اردو قالب میں ڈھالا۔ اس سے قبل سنہ 1958ء میں یونس احمر کھنڈر کے عنوان سے اردو میں اس کا ترجمہ کرچکے تھے۔[1]

ناول بنیادی طور پر رائے خاندان کی کہانی بیان کرتا ہے جو ابتدا میں اپنے آبائی گاؤں کی غربت اور فطری سادگی کے ماحول میں زندگی گزارتے ہیں اور بعد ازاں بہتر زندگی کی تلاش میں وارانسی (بنارس) منتقل ہوتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ببھوتی بھوشن بنرجی (1958)۔ کھنڈر۔ ترجمہ از یونس احمر۔ پروگریسو پبلیکیشنز، کراچی