مندرجات کا رخ کریں

پدرانہ پیچیدگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پدرانہ پیچیدگی (انگریزی: Father complex) نفسیات میں ایک پیچیدگی ہے — ایک لاشعوری وابستگی کا زمرہ یا ایک طاقت ور لا شعوری عمل پر آمادہ کرنے والے امور — جو خاص طور پر کسی شبیہ یا باپ کے عملی نمونے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ امور ممکنہ طور پر مثبت ہو سکتے ہیں (معمر باپوں کی ہستیوں کی تعریف اور ان کو نمونۂ عمل بنانا) یا منفی (نا قابل اعتماد یا ڈر پیدا کرنے والے)۔

سیگمنڈ فرائڈ نے اس کے نام سے قائم نفسیاتی تجزیہ اور پدرانہ پیچیدگی پر غور کیا اور بالخصوص دو طرفہ جذبات پر، کیوں کہ مرد بچہ اڈیپسی پیچیدگی کا شکار ہوتا ہے۔[1] اس کے بر عکس کارل جنگ نے یہ خیال ظاہر کیا کہ بچے اور بچیاں باپ کی پیچیدگی رکھ سکتے ہیں، جو اپنے آپ میں مثبت یا منفی ہو سکتا ہے۔[2]

فرائڈ اور جنگ

[ترمیم]

آپس داری اور سوجھ بوجھ

[ترمیم]

پدرانہ پیچیدگی کی اصطلاح کا استعمال فرائڈ اور جنگ کی ثمرآور ساجھے داری سے نکلتا ہے جو بیسویں صدی کے پہلے دہے میں جاری رہی — یہ وہ وقت تھا جب فرائڈ نے دماغی رگوں کے مطالعے کے بارے میں لکھا تھا "جنگ نے جس طرح اظہار کیا ہے، یہ اس بیماری کا نام ہے جو ان پیچیدگیوں کا شکار ہوتی ہے جن سے ہم جیسے عام لوگ بھی مقابلہ کرتے ہیں۔[3]

1909ء میں فرائڈ نے پدرانہ پیچیدگی اور فاری خیال کا حل ("The Father Complex and the Solution of the Rat Idea") پیش کیا۔ یہ فرائڈ کے فاری آدمی کے مطالعے کا مرکزی عنصر تھا؛ اس نے یہ محسوس کیا کہ بچپن کی بازفعالیت شخصی ذمے دارانہ موقف کے خلاف جد و جہد کرتی ہے جیسا کہ فاری آدمی کے آگے کے دن کی مجبوریاں ہوتی ہیں۔[4] 1911ء میں فرائڈ نے لکھا کہ "ڈینئیل پال شریبر (Daniel Paul Schreber) کے معاملے میں ہم خود ایک بار پھر پدرانہ پیچیدگی کی متعارفہ پس منظر میں پاتے ہیں۔";[5] اس سے ایک سال قبل فرائڈ نے دلیل پیش کی تھی کہ پدرانہ پیچیدگی — باپ کا خوف، مزاحمت اور عدم یقینی — جو مرد مریضوں میں سب سے اہم نفسیاتی مزاحمتیں اپنے علاج کے دوران دیکھی گئی تھی۔[6]

پدرانہ پیچیدگی مافوق البشر اور تحریم (Totem and Taboo) (1912-3) کے تصور میں بھی کلیدی حیثیت رکھ چکی ہے۔ جنگ سے الگ ہو کر بھی پیچیدگی ایک ایسی اصطلاح رہی ہے جسے فرائڈ پسند لوگ محتاط طور پر استعمال کرتے تھے۔ پدرانہ پیچیدگی 1920ء کے دہے کی فرائڈی نظریہ سازی کا اہم حصہ رہی ہے؛[7] — مثلًا اس تصور کو چھلاوے کا مستقبل (The Future of an Illusion) (1927ء) میں خاص مقام دیا گیا۔[8] فرائڈ کے حلقے کے کچھ اور لوگ آزادانہ طور پر اس پیچیدگی کے دو طرفہ پن پر لکھنے لگے۔[9] تاہم 1946ء تک اوٹو فینیچیل کی نصف صدی کے پہلے نفسیاتی تجزیے کے ضمیمہ جاتی خلاسہ شائع ہوا، جس میں پدرانہ پیچیدگی کو اڈیپسی پیچیدگی کے وساطت کے آگے مجموعی طور پر ذیلی حیثیت دی گئی۔[10]

فرائڈ/ جنگ کی علیحدگی کے بعد جنگ مساوی طور پر پدرانہ پیچیدگی کا استعمال کرنے لگا تا کہ باپ / بیٹے کے رشتوں پر روشنی ڈالی جا سکے، جیسا کہ باپ پر منحصر ایک مریض کے معاملے میں جسے جنگ نے fils a papa کہا (اس کے مطابق، جنگ نے لکھا ہے کہ "اس کا باپ اب بھی اس کے وجود کا بہت زیادہ ضامن بنا ہوا ہے")[11] یا جب جنگ نے اس بات کا نوٹ لیا کہ کیسے ایک مثبت بدرانہ پیچیدگی خود پر کسی کی برتری کو ماننے پر حد سے زیادہ تیار کر سکتی ہے۔[12] تاہم جنگ اور اس کے پیروکار اس بات کے لیے مساوی طور پر تیار تھے کہ زنانہ نفسیات کو سمجھانے کے لیے اسی تصور کا استعمال کریں جیسے کہ جب ایک منفی طور متاثر پدرانہ پیچیدگی ایک عورت کو یہ محسوس کرواتی ہے کہ سبھی آدمی ممکنہ طور پر غیر معاون، خود ہی فیصلہ کن اور اسی طرح کی سخت شبیہ رکھتے ہیں۔[13]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Jon E. Roeckelein, Elsevier's Dictionary of Psychological Theories (2006) p. 111
  2. Mary Ann Mattoon, Jung and the Human Psyche (2005) p. 91
  3. Sigmund Freud, On Sexuality (PFL 7) p. 188
  4. Sigmund Freud, Case Histories II (PFL 9) p. 80 and p. 98
  5. Case Histories II p. 191
  6. "Roger Perron, "Father Complex""۔ 23 اپریل 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018 
  7. Ronald Britton, Belief and Imagination (1998) p. 207
  8. Sigmund Freud, Civilization, Society and Religion (PFL 12) p. 204
  9. Edward Timms ed., Freud and the Child Woman: The Memoirs of Fritz Wittels (1995) p. 118
  10. Otto Fenichel, The Psychoanalytic Theory of Neurosis (London 1946) p. 95-6
  11. C. G. Jung, The Practice of Psychotherapy (London 1993) p. 155
  12. C G. Jung, The Archetypes and the Collective Unconscious (London 1996) p. 214
  13. Mattoon, p. 79

مزید مطالعات

[ترمیم]
  • Elyse Wakerman, Father Loss (1984)
  • Beth M. Erickson, Longing for Dad (1998)

بیرونی روابط

[ترمیم]