پراٹھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پراٹھا ایک پاکستانی کھانا ہے۔ یہ سب سے زيادہ ناشتے کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ پراٹھے کے ساتھ لوگ چاۓ، انڈا، شہد، شکر، سالن، لسی اور ملائی بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ اتنا مزے دار ہوتا ہے کہ یہ اکیلے بھی کھایا جا سکتا ہے۔

اس میں گندھا ہوا آٹے کا پیڑا ہاتھ کی مدد سے اس طرح گول شکل میں بنایا جاتا ہے کہ اس کی تہیں سی بن جاتی ہیں اور اس میں گھی بھی استعمال ہوتا ہے پھر چولہے کہ اوپر رکھے توے پر رکھ کر پکایا جاتا ہے۔

بچوں کے ليے پراٹھے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انگلیوں سے مسل کر دیسی گھی ڈال کر چوری تیار کی جاتی ہے جسے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ پراٹھا ایک طاقتور اور دیر ہضم غذا ہے۔ پراٹھا بہت توانائی دیتا ہے۔ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ کھانا ہے۔