پرتو روہیلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پرتو روہیلہ
پیدائش مختار علی خان
23 ستمبر 1933(1933-09-23)ء
بریلی، روہیل کھنڈ، برطانوی ہندوستان
وفات 29 ستمبر 2016(2016-90-29) (عمر  83 سال)
اسلام آباد، پاکستان
قلمی نام پرتو روہیلہ
پیشہ شاعر، مترجم،، محقق
زبان اردو
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
نسل بلوچ
شہریت Flag of پاکستانپاکستانی
تعلیم بی اے
مادر علمی اسلامیہ کالج پشاور، پشاور یونیورسٹی
موضوع ایل ایل بی، ایم اے
نمایاں کام غالب اور غمگین کے فارسی مکتوبات
سفر گزشت
سفر دائروں کا

پرتو روہیلہپاکستان کے ایک شاعر،ادیب،محقق،مترجم ہیں۔

نام[ترمیم]

اردو کے ممتاز محقق، دانشور اور شاعر پرتو روہیلہ کا اصل نام مختار علی خان تھا۔ نسبی تعلق حافظ رحمت خان والئی روھیل کھنڈ سے ہونے کے سبب اپنے نام کے ساتھ ہمیشہ روہیلہ بھی لکھتے تھے۔

پیدائش[ترمیم]

23 ستمبر 1933ء روھیل کھنڈ (یوپی بھارت) کے مشہورشہر بریلی میں ایک پٹھان زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے، مستقر بنوں صوبہ پختونخوا پاکستان تھا۔

حالات زندگی[ترمیم]

پرتو روہیلہ کے بزرگوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔1950 میں خاندان کے ساتھ پاکستان آ گئے۔ مستقر بنوں صوبہ پختونخوا تھا۔ اسلامیہ کالج پشاور، لا کالج پشاور اور پشاور یونیورسٹی سے بی اے آنرزایم اے ایل ایل بی کیا۔ مقابلے کے امتحان میں منتخب ہو کر 1957میں پاکستان ٹیکسیشن سروس میں شامل ہوئے جہاں سے 1993 میں بحیثیت ممبر سنٹرل بورڈ آف ریونیو ریٹائر ہوئے۔ چند سال وزیر اعظم معائنہ کمیشن میں بھی رہے۔

تصنیفات[ترمیم]

ملازمت سے سبک دوشی کے بعد انہوں نے غالب کے فارسی مکتوبات کی طرف توجہ دی اور غالب کے سارے فارسی مکتوبات کو انتہائی دل کش اردو میں ترجمہ کر نے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ غالب کے مشکل اشعار کی ایک شرح اور غالب پر چند مقالے بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں۔

  • غالب اور غمگین کے فارسی مکتوبات اسلام آباد،مقتدرہ قومی زبان،
  • نامہ ہائے فارسیِ غالب
  • کلیات ِ عطا مرتب
  • اِک دیا دریچے میں شاعری
  • آواز شاعری
  • دام ِ خیال کلیات
  • شکست رنگ شاعری
  • سفر دائروں کا شاعری
  • سفر گزشت امریکا کا سفرنامہ
  • رین اجیارا (دوہے)
  • نوائے شب شاعری
  • پرتوِ شب شاعری۔[1][2]

اعزازات[ترمیم]

وفات[ترمیم]

پرتو روہیلہ کا 29 ستمبر 2016ء کو طویل علالت کے بعد اسلام آباد پاکستان میں انتقال ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]