پرسیورنس (انگریزی: Perseverance) یا پریزویرنس یا پرسی کار کے سائز کی مریخ گاڑی ہے، جسے مریخ کے جیزیرو شہابی گڑھے کی خلانوردی کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس گاڑی کو 30 جولائی 2020ء کو 11 بجکر 50 منٹ متناسق عالمی وقت کے مطابق لانچ کیا گیا تھا۔18فروری 2021ء کو 20 بجکر 55 منٹ پر اس گاڑی کے مریخ پر اترنے کی تصدیق ہوئی۔
پرسیورنس روور کی طرف سے بھیجی گئی ہائی ریزولوشن تصویر ہیزرڈ Hazard کیمرہ سے لی گئی ہے۔اس روور میں 23 کیمرے نصب ہیں جن میں سے چھ ہیزرڈ کیمرہ ہیں۔ یعنی جیسے کچھ گاڑیوں کے عقب میں کیمرے نصب ہوتے ہیں جن سے آپ کو گاڑی ریورس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ کیمرے رنگین تصویر بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ یہ کیمرے دراصل روور کو سامنے اور عقب میں موجود کسی بھی رکاوٹ کے بارے میں بتاتے ہیں اور یہ اس کے لیے ایک تھری ڈی ویو دیتے ہیں۔اس مریخ گاڑی نے سب سے پہلے جو تصویر بھیجی وہ بلیک اینڈ وائٹ تھی تاہم ناسا کے انجنئرز کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر روور کے مریخ پر لینڈ کرنے کے فوراً بعد بنائی گئی تھیں جس کے باعث وہاں لینڈنگ کے دوران اڑنے والے دھول اب بھی موجود تھی۔ اس وقت روور کے کیمروں پر سے حفاظتی کوّر بھی موجود تھے جس کی وجہ سے تصاویر دھندلی نظر آ رہی تھی۔
Launches are separated by dots ( • )، payloads by commas (، )، multiple names for the same satellite by slashes ( / )۔ Cubesats are smaller۔ Crewed flights are bolded. Launch failures are marked with the † sign. Payloads deployed from other spacecraft are (enclosed in brackets)۔