پرنس ولیم، ڈیوک آف کیمبرج اور کیتھرین مڈلٹن کی شادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Balcony snap
شہزادہ ولیم، ڈیوک آف کیمبرج اور کیتھرین مڈلٹن کی شادی بکھنگم پیلس کی بالکونی پر۔ الٹے ہاتھ پر مارگریٹاآرم اسٹرونگ اور سیدھے ہاتھ پر گریس وان کٹسم.

مورخہ 29 اپریل 2011 بروز جمعہ کو شہزادہ ولیم، ڈیوک آف کیمبرج اور کیتھرین مڈلٹن کی شادی ویسٹ منسٹر ایبی، لندن میں ہوئی۔ شہزادہ ولیم جو ملکہ الیزبتھ دؤم کے جانشین ہیں، کیٹ مڈلٹن سے 2001 میں پہلی بار سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ملے جب دونوں وہاں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ان کی منگنی 20 اکتوبر 2010 میں ہوئی جس کا اعلان 16 نومبر 2010 کو ہوا۔

شادی کی تیاریاں اور شادی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی اور پوری دنیا میں براہ راست دکھائی گئی اور اس کا 1981 میں ہونے والی شہرادہ ولیم کے والدین پرنس چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کی تقریب سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔