پروسیسر رجسٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

کمپیوٹر کی مختلف اکائیوں کے مابین معلومات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے، جیسا کہ سی پی یو ہدایات کو انٹرپریٹ (interpret) اور ایکسیکیوٹ (execute) کرتا ہے۔ اس عمل کو انجام دینے اور معلومات کے تبادلہ کی شرح بڑھانے کے لیے سی پی یو رجسٹرز کا استعمال کرتا ہے۔

تعریف[ترمیم]

سی پی یو کئی خاص یاداشتی اکائیاں استعمال کرتا ہے جنہیں رجسٹر کہا جاتا ہے۔

تفصیل[ترمیم]

رجسٹرز سی پی یو کا حصہ ہوتے ہیں (نہ کہ مین میموری) کا اور ان کے پاس عارضی طور پر ہدایات رہتی ہیں۔ رجسٹر کی لینتھ (length) ان بٹس​ (bits) کی تعداد کے برابر ہوتی ہے جو وہ سٹور کر سکتا ہے۔ ہر ایک رجسٹر ہدایات کو وصول کرنے، انہیں اپنے پاس رکھنے اور کنٹرول یونٹ کی ہدایت کے مطابق آگے بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اقسام[ترمیم]

مختلف کمپیوٹرز میں رجسٹرز کی تعداد مختلف ہوتی ہے، لیکن بعض رجسٹرز تمام کمپیوٹرز میں ایک سے ہوتے ہیں۔ آجکل زیادہ تر پروسیسرز، 32-بٹ اور 65-بٹ رجسٹر رکھتے ہیں۔ ایک پروسیسر میں کئی طرح کے رجسٹرز ہو سکتے ہیں۔ جن میں سے بعض کی تفصیل درج ذیل ہے:

ان پٹ/ آؤٹ پٹ رجسٹر[ترمیم]

سسٹم اسے ان پٹ/ آؤٹ پٹ ڈیوائسز سے رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان پٹ ڈیوائسز تمام ان پٹ انفارمیشن کو اس رجسٹر کی جانب بھیج دیتیں ہے۔ اسی طرح سسٹم، آؤٹ پٹ انفارمیشن کو یہاں بھیجتا ہے جنہیں یہاں سے آؤٹ پٹ ڈیوائسز​ لے لیتیں ہیں۔

پروگرام کنٹرول رجسٹر[ترمیم]

اگلی ایکسیکیوٹ ہونے والی انسٹرکشن کا پتہ (address) اس رجسٹر کے پاس ہوتا ہے۔

اکیومولیٹر رجسٹر[ترمیم]

اکیومولیٹر رجسٹر (accumulator register) کے پاس نامکمل نتائج، تکمیل شدہ کاموں کے نتائج اور وہ ڈیٹا ہوتا ہے جس پر کمپیوٹر نے کام کرنا ہوتا ہے۔ زیادہ تر ہدایات کی ایکسیکیوشن کے دوران سسٹم اس رجسٹر کو استعمال کرتا ہے۔

انسٹرکشن رجسٹر[ترمیم]

اس کے پاس موجودہ ایکسیکیوٹ ہونے والی انسٹرکشنز کا ہولڈ ہوتا ہے۔ اس رجسٹر میں ہدایات کے سٹور ہونے کے بعد، ان کے ایڈریس اور آپریشن​ پارٹس کو الگ کر کے بالترتیب میموری ایڈریس رجسٹر اور کنٹرول یونٹ کے پاس بھیجا​جاتا ہے، جہاں انہیں ڈی کوڈ اور انٹرپریٹ کیا جاتا ہے۔ آخر میں کنٹرول یونٹ، ہدایات کے مطابق کام لینے کے لیے، متعلقہ اکائیوں کو سگنل بھیجتا​ہے۔

میموری بفر رجسٹر (MBR)[ترمیم]

میموری لوکیشن میں ورڈ سٹور کرنے کے لیے، سسٹم اسے میموری بفر رجسٹر میں ٹرانسفر کرتا ہے اور پھر یہاں سے میموری میں لکھتا ہے۔

میموری ایڈریس رجسٹر (MAR)[ترمیم]

اس کے پاس ایکٹیو میموری لوکیشن کا پتہ ہوتا ہے۔ جب کمپیوٹر، میموری سے ہدایات پڑھتا ہے تو یہ رجسٹر، پروگرام کنٹرول رجسٹر سے لوڈ ہوتا ہے۔