پروفیسر حاکم علی
پروفیسر حاکم علی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
وفات | سنہ 1944 لاہور |
شہریت | ![]() |
مذہب | اسلام |
مکتب فکر | سنی |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریاضی دان، استاد جامعہ |
کارہائے نمایاں | انجمن حمایت اسلام |
درستی - ترمیم ![]() |
پروفیسر حاکم علی (متوفی، 1944ء) نومسلم، انجمن حمایت اسلام کے شریک بانی، اسلامیہ کالج لاہور کے ریاضی کے پروفیسر اور فعالیت پسند تھے۔ حاکم علی ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئے، لیکن مذہب تبدیل کر کے، مسلمان ہو گئے اور قرآن و حدیث اور دیگر کتابوں خاص طور پر اعتقادی موضوعات پر کثرت مطالعہ کی وجہ سے علما سے روابط رہے۔ بڑے ہی راسخ العقیدہ سنی تھے، اعتقادی معاملات میں کسی کی رعایت نہ کرتے، عوام الناس کو ان لوگوں سے خبردار کرتے تھے جو ان کے مطابق صحیح سنی نہ تھے۔ 1920ء میں لاہور سے قاطع المرتدین والفجار کے نام سے رسالہ جاری کیا جس میں عوام الناس کو غیر مشرب علما سے خبردار کرتے اور ان کے اعتقاد سے آگاہ کرتے۔