پرہاڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستان کی یونین کونسلیں
پرہاڑ
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع مظفر گڑھ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

پرہار (انگریزی: Pirhar) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع مظفر گڑھ پنجاب میں واقع ہے۔ یہ ایک یونین کونسل اور قصبہ بھی ہے۔[1] مقامی لوگوں کے لیے رائے اور پرہار کا لفظ بطور قوم استعمال کیا جاتا ہے۔

علاقہ کی مشہور و معروف شخصیات میں جن کا ذکر ملتا ہے وہ یہ ہیں۔

اسلامی شخصیات میں سلسلہ چشتیہ پرہارویہ کے بانی بحر العلوم و عارف بااللہ شیخ المسلمین امام المتکلمین مقدام الفقہا قطب الموحدین صاحب نبراس حضرت مولانا عبدالعزیز پرہاروی القریشی چشتی رحمتہ اللہ علیہ کا ذکر عالم اسلام میں نمایاں ہے۔ جن کے علم و حکمت کا آج بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔

علاقہ کی مشہور و معروف شخصیات میں رائے ہوت پرہاروی خلیفہ مجاز حضرت مولانا عبدالعزیز پرہاروی القریشی چشتی رحمتہ اللہ علیہ، رائے بہاول پرہاڑ، رائے اللہ داد مرحوم، رائے خدابخش پرہاڑ مرحوم، رائے غلام نبی مرحوم، راو غلام محمد پرہاڑ مرحوم اور رائے شعیب اختر پرہاڑ مرحوم کا ذکر ملتا ہے۔

جبکہ عصر حاضر کی سیاسی و غیر سیاسی شخصیات میں رائے سلیم اختر پرہاڑ، رائے منیر اختر پرہاڑ ایڈوکیٹ ، رائے ندیم اختر پرہاڑ، رائے فاروق پرہاڑ، رائے حافظ شبیر پرہاڑ،رائے مشتاق پرہاڑ، رائے غلام عباس پرہاڑ ذیلدار، رائے اعجاز رسول پرہاڑ، رائے مشتاق رسول پرہاڑ اور رائے نذیر پرہاڑ عرف ملک جیلا شامل ہیں۔  

تعلیمی میدان میں اپنا نام پیدا کرنے والی شخصیات میں ڈاکٹر رابعہ بشیر رائے، ڈاکٹر رائے علی وارث پرہاڑ، ڈاکٹر رائے محمد عمار مدنی پرہاروی، رائے امر خالد پرہاڑ، ڈاکٹر رائے ابوبکر پرہاڑ اور ڈاکٹر رائے اصغر پرہاڑ بہت مشہور ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]