پریامنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پریامنی
PriyamaniRC.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 جون 1984ء (عمر 35 سال)
پالگھاٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
رہائش چنائے  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رہائش (P551) ویکی ڈیٹا پر
قومیت بھارتی
والدین واسودیوا منی ائیر
لتا منی ائیر
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ اور نمونہ کارہ
پیشہ ورانہ زبان ملیالم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
دور فعالیت 2003–تاحال
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی
قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

پریامنی (انگریزی: Priyamani، پورا نام : پریا واسو دیو منی ائیّر ؛ پیدائش: 4 جون، 1984ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل جو بنیادی طور پر جنوبی بھارت کے سنیما میں کام کرتی ہے۔[1] تامل، تیلگو، ملیالم، کنڑ کے علاوہ وہ ہندی فلم میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔ پريامنی کی پیدائش 4 جون، 1984ء کو پالككاڈ، کیرالہ میں ایک تمل برہمن خاندان میں ہوئی، رشتے میں وہ بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی خالہ زاد بہن ہیں۔[2][3][4] انہوں نے 2003 میں فلمی زندگی کا آغاز بنگلورسے کیا۔ پریامنی کی سب سے پہلی تیلگو زبان کی فلم ایوارے اتاگاڈو تھی، انہوں نے 2004 میں بالترتیب فلمیں كنگالال كیدھو سائی اور ستيم کے ساتھ تامل سنیما اور ملیالم سنیما میں کام کیا، 2006 کی تیلگو فلم پللے نا كوٹھالو ان کی پہلی کامیاب فلم تھی۔ 2007 کی تمل فلم پاروتھی ويرن سے انہیں وسیع شناخت ملی، جس کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔ اسی سال تیلگو فلم يمدوں گا سے انہیں کمرشل کامیابی ملی۔ انہوں نے 2009ء میں فلم رام سے کنڑا سینیما میں اور پھر 2010 کی راون اور رخت چترا سے ہندی فلموں میں کام کا آغاز کیا، اس کے علاوہ پریامنی ہندی فلم ’’چنائی ایکسپریس‘ ‘میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ آئٹم سانگ’ ’ون ٹو تھری فور، گیٹ آن دی ڈانس فلور‘‘ میں ڈانس کرتی نظر آئیں۔[5] 2012ء کی فلم چارولتا جس انہوں نے جڑی ہوئی جڑواں بہنوں کا کردار نبھایا تھا، کے لیے انہیں تعریف ملی، اس فلم کو ہندی میں الون کے نام سے بنایا گیا۔

متعلقہ روابط[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Priyamani"۔
  2. "ودیا بالن کی بہن پریامنی"۔ آج تک۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2014۔
  3. "کیا آپ جانتے ہیں ودیا بالن کی اس بہن کو!"۔ پنجاب کیسری۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2014۔
  4. پریامنی کا انٹرویو. بیہائنڈ ووڈ۔ Retrieved on 5 جولائی 2011.
  5. "آئٹم سانگز کاجھگڑا"۔ روزنامہ دنیا سنڈے میگزین۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2014۔
Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔