مندرجات کا رخ کریں

پریانشی سومانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پریانشی سومانی
معلومات شخصیت
پیدائش (1998-11-16) 16 نومبر 1998 (عمر 26 برس)
سورت، گجرات، بھارت
قومیت  بھارت
عملی زندگی
پیشہ ریاضی دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت دماغی محاسب

پریانشی سومانی (پیدائش: 16 نومبر 1998ء) دماغی حساب کتاب کی انعام یافتہ ہے۔[1] وہ دماغی حساب کا عالمی کپ 2010ء کے شرکاء میں سب سے کم عمر تھی مگر اسی نے مجموعی خطاب کو جیتا۔ وہ واحد شریک تھی جسے جمع، ضرب اور خُود تقسیمی کا حامِل عدد (اسکوائر روٹ) پیش کرنے میں 100% درستی تمام پانچوں دماغی حساب کی عالمی کپوں میں تھی۔ وہ پوگو امیزنگ کڈز ایوارڈ (پوگو محیرالعقول بچوں کا انعام) 2010ء میں عبقری زمرے کی فاتح ہے۔ اس کا نام لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈز اور جینس بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہے۔

دماغی حساب کتاب اور دیگر مقابلہ جات

[ترمیم]

پریانشی سومانی تجارت پیشہ ستین سومانی اور انجو سومانی کی بیٹی ہے۔ وہ دماغی ریاضی 6 سال کی عمر سے سیکھ رہی ہے۔ وہ سورت کے لورڈیس کانوینٹ ہائی اسکول میں پڑھی اور اور دماغی حساب کی عالمی کپ 2010ء کے شرکاء میں سب سے کم عمر تھی۔ تاہم مجموعی اسکور کے خطاب مقابلے میں وہی فاتح رہی۔ یہ مقابلہ یونیورسٹی آف میگڈے برگ، جرمنی میں 5–7 جون 2010ء کے دوران میں ہوا۔ سومانی نے اس خطاب کو 37 مقابلہ کنندوں کے بیچ سے حاصل کیا جو 16 ملکوں سے وابستہ تھے۔ وہ خُود تقسیمی کے حامِل عدد 6 سے 8 اکائیوں والے اعداد سے 6:51 منٹوں میں نکال پائی اور یہ اس کا پہلا مقام تھا۔ وہ 10 اکائیوں والے دس اعداد کے جمع اور 8 اکائیوں والے دو عددوں کے ضرب میں دوسرا مقام پائی۔ وہ واحد شریک تھی جس نے جمع، ضرب اور خُود تقسیمی کے حامِل عدد نکالنے میں سبھی عالمی کپوں میں 100% درست رہی۔ اس کے نتیجے میں وہ میموریاڈ (Memoriad) جیت گئی اور میموریاڈ عالمی دماغی اولمپکس مقابلے کے لیے قرار پائی جو ترکی میں 2012ء میں منعقد ہوئے۔[2] پریانشی کو عالمی یوم ریاضی 2011ء کے لیے بھارت کی سفیر کے طور چنا گیا۔ 3 جنوری 2012ء کو سومانی دنیا بھر میں نیا ریکارڈ "دماغی خُود تقسیمی کے حامِل اعداد" نکالنے میں بنا پائی۔ میموریاڈ کا سافٹ ویر استعمال کرتے ہوئے وہ 6 اکائیوں والے نمبروں سے جڑی دس کارروائیاں 2:43:05 منٹوں میں مکمل کر پائی۔ سبھی کارروئیاں ٹھیک سے آٹھ قابل غور اکائیوں تک درست حساب کی گئی۔

2006ء، 2007ء اور 2008ء میں وہ اباکس (abacus) اور دماغی حساب کتاب کے بھارت کے مقابلوں میں وہ قومی چیمپئن رہی۔ 2007ء میں ملائیشیا میں بین الاقوامی چیمپئن بنی۔ وہ عبقری زمرے میں پوگو امیزنگ کڈز ایوارڈ کی فاتح ہے۔ وہ 16 ویں دماغی حساب کتاب کے بین الاقوامی مقابلوں کی اعزازی مہمان تھی جو 28 نومبر 2010ء کو یو سی ایم اے ایس گلوبل ایجوکیشن گروپ کی جانب ملائشیا میں منعقد ہوئے اور جس میں 43 ممالک نے حصہ لیا۔ [حوالہ درکار] حال میں اس کا نام جینس بک آف ورلڈ ریکارڈز کی دماغ و حافظہ صفحہ (Mind & Memory page) پر دیکھا گیا۔ یہ 2014ء کی اشاعت تھی۔

پریانشی سومانی کو غیر معمولی وفد کا انعام چیئونگ شیم انٹرنیشنل اکیڈمی ماڈل یونائیٹیڈ نیشنز (CheongShim International Academy Model United Nations) کی تیسری سالانہ کانفرنس میں دیا گیا جو 20-21 فروری 2012ء کو شمالی کوریا میں منعقد ہوئی۔[حوالہ درکار]

اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں نفسیات کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے پریانشی کا نام ایک تحقیقی منصوبے میں شامل کیا ہے۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Mr. Brain (12 جولائی 2010)۔ "Mental Calculation World Cup 2010"۔ Mental Calculation World Cup۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2011 
  2. Memoriad – Mental Arithmetic World Record Announcement
  3. Max McCluRe (3 اگست 2011)۔ "Stanford researcher explores whether language is the only way to represent numbers"۔ Stanford Report۔ Stanford University۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اگست 2014۔ Priyanshi Somani, the tween-age reigning Mental Calculation World Champion in question, uses a method called "Mental Abacus." It's an increasingly popular teaching tool, particularly in India. 

بیرونی روابط

[ترمیم]

مزید پڑھیے

[ترمیم]