پر دار ڈائنوسار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مائیکرو ریپٹر گوئی (انگریزی: Microraptor gui) کے ہڈی دار ڈھانچوں میں ایسے تاثرات پائے گئے ہیں کہ ان پروں کی شکل والے پنکھ رہے ہیں۔ تیروں کے نشان کو دیکھیے۔

جب سے 1800ء کے اوائل سے پر دار ڈائنوسار (انگریزی: Feathered dinosaur) پر تحقیق شروع ہوئی، ان کے بارے میں یہ عام تاثر پایا گیا ہے کہ جدید خزندوں سے کافی مشابہ رہے ہیں، جیسے کہ چھپکلی۔ ڈائنوسار کے لیے لفظ کا بہ طور نام استعمال ہونا سائنس دان رچرڈ اووین کی سعی ہے۔ یہ لفظ یونانی لفظ سے ماخوذ ہے جس کے لغوی معنٰی "خوف ناک چھپکلی" کے ہیں۔ اس خیال میں کچھ فرق 1960ء کے بعد کے دور میں آیا اور 1990ء کے وسط تک کئی قابل لحاظ شواہد ابھر کر آئے کہ ڈائنوسار شاید پرندوں کے زیادہ مشابہ تھے، جو ڈائنوسار کے تھیروپوڈ زمرے سے راست ابھر کر سامنے آئے تھے۔[1] یہ ڈائنوسار کی یہ قسم خود بھی ڈائنوساریہ کا ایک ذیلی زمرہ رہے تھے۔

پروں کے مصدر کے بارے میں معلومات ابھر سامنے آنے اور رسوخ تک پہنچنے کا سبب وہ نئے ہڈی دار ڈھانچوں کا دست یاب ہونا ہے جو 2000ء سے 2010ء تک کی میعاد میں ہوتے رہے ہیں اور جس طرح سے ٹیکنالوجی نے سائنس دانوں ان ہڈی دار ڈھانچوں کے مطالعے میں مدد کی ہے اور نئی معلومات آشکارا ہوتی رہی ہیں۔

رنگ دار پروں کے ڈائناسور[ترمیم]

طویل عرصے سے سائنس دانوں میں یہ مفروضہ عام تھا کہ عام طور پر ڈائنوسار بھورے یا سرمئی رنگوں کے ہوا کرتے تھے۔ لیکن اب ایک قدیم ڈائنوسار کی کچھ باقیات پر تحقیق کرنے والے ماہرین کو اس بارے میں نئے شواہد ملے ہیں کہ پررکھنے والی ڈائنوسار کی ایک نسل کے پروں کے رنگ انتہائی شوخ تھے۔ اس تحقیق سے ڈائنوساروں کی ظاہری شکل و شباہت کے بارے میں سائنس دانوں کے علم میں اضافہ ہو ہے اور انھیں یہ بھی جاننے میں مدد ملی ہے کہ ان کا طرزِ عمل کیا تھا۔امریکا اور چین کے سائنس دانوں نے 15 کروڑ سال پرانے ایک ڈائنوسار کے پروں کی باقیات کو از سرنو جوڑا۔ ڈائنوسار کی یہ نسل پروں کے باوجود اڑ نہیں سکتی تھی۔ بلی کی جسامت کا یہ ڈائنوسار huxleyi Anchiornis کے نام سے موسوم ہے۔ ماہرین نے اس کے 30 پروں کی باقیات کو جوڑنے کے لیے ایک الیکٹرانی خوردبین سے مدد لی۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Brown, J.W.، Van Tuinen, M. (2011)۔ "Evolving Perceptions on the Antiquity of the Modern Avian Tree, in Living Dinosaurs"۔ The Evolutionary History of Modern Birds۔ John Wiley & Sons LtD: 306–324۔ ISBN 9781119990475۔ doi:10.1002/9781119990475.ch12 
  2. رنگ دار پروں کے ڈائنوسار کی دریافت