مندرجات کا رخ کریں

پست فشار خون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پست فشار خون
Depiction of a hypotension (low blood pressure) patient getting her blood pressure checked
Depiction of a hypotension (low blood pressure) patient getting her blood pressure checked
ایک مریض کا فشار خون جانچا جا رہا ہے۔ اگر انقباضی فشار خون 90 ملی میٹرز آف مرکری سے کم ہو تو اسے پست فشار خون (کم فشار خون) قرار دیا جاتا ہے۔
اختصاصقلبیات
علاماتچکر آنا، لڑکھڑاہٹ، گھبراہٹ، سردرد، چکر یا بیہوشی محسوس ہونا، تھکاوٹ، متلی، دھندلا دکھائی دینا، کپکپاہٹ، سانس پھولنا، پیاس میں اضافہ، بے قاعدہ دل کی دھڑکن، سینے میں درد، بخار، دورے پڑنا
مضاعفاتغش، خون بہنا
خطرے کے عواملپرانا مریض، بد خوراکی (مال نرِشمنٹ)
تشخیصی طریقہجسمانی معائنہ، علامات کی بنیاد پر
علاجدرونِ وریدی ٹیکہ

پست فشار خون جسے انگریزی میں ہائپوٹینشن یا لو بلڈ پریشر کہا جاتا ہے ایک قلبی عروقی حالت ہے جو خلافِ معمول خون کے کم دباؤ سے ظاہر ہوتی ہے۔[1] فشارِ خون (خون کا دباؤ) وہ قوت ہے جو دل سے خون کے پمپ ہونے کے دوران شریانوں کی دیواروں پر پڑتی ہے اور یہ دو عددوں سے ظاہر کیا جاتا ہے: انقباضی فشار خون (بالائی عدد) اور انبساطی فشار خون (زیریں عدد)، جو دل کی دھڑکن کے دوران بالترتیب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم دباؤ کی نمائندگی کرتے ہیں۔[2] اگر انقباضی فشار خون 90 ملی میٹرز آف مرکُری (mmHg) سے کم یا انبساطی فشار خون 60 mmHg سے کم ہو تو عموماً اسے پست فشار خون کہا جاتا ہے۔[3][4] مختلف عمر کے بچوں کے لیے یہ عدد مختلف ہو سکتے ہیں۔[5] تاہم عملی طور پر خون کا دباؤ تبھی کم سمجھا جاتا ہے جب اس کے ساتھ علامات بھی موجود ہوں۔[6]

علامات میں چکر آنا، چکر کا احساس، ذہنی اُلجھن، تھکن، کمزوری، سر درد، دھندلا دکھائی دینا، متلی، گردن یا پیٹھ میں درد، دل کی بے قاعدگی یا اس کی دھڑکن کا رُکنا یا تیز ہونا، پسینہ آنا اور غشی (بیہوشی) شامل ہو سکتی ہیں۔ پست فشار خون، بلند فشار خون کے بر خلاف ہے۔[7] یہ ایک جسمانی کیفیت کے طور پر سمجھا جاتا ہے نہ کہ بذاتِ خود مرض کے طور پر۔ بہت زیادہ کم دباؤ دماغ اور دیگر اہم اعضا کو نسیم (آکسیجن) اور غذائی اجزا کی کمی کا شکار بنا سکتا ہے جو بالآخر ایک جان لیوا حالت شاق / دھکے (shock) میں بدل سکتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. TheFreeDictionary > hypotension. Citing: The American Heritage Science Dictionary Copyright 2005
  2. "High Blood Pressure Fact Sheet|Data & Statistics|DHDSP|CDC". www.cdc.gov (بزبان امریکی انگریزی). Centers for Disease Control and Prevention. 9 Jan 2019. Retrieved 2020-01-15.
  3. "What Is Low Blood Pressure?" (بزبان انگریزی). National Heart, Lung, and Blood Institute. 24 Mar 2022. Retrieved 2024-06-15.
  4. Mayo Clinic staff (13 Jun 2024). "Low blood pressure (hypotension) — Definition". MayoClinic.com (بزبان انگریزی). Mayo Foundation for Medical Education and Research. Retrieved 2024-06-15.
  5. Joseph T. Flynn; David C. Kaelber; Carissa M. Baker-Smith; Douglas Blowey; Aaron E. Carroll; Stephen R. Daniels; Sarah D. de Ferranti; Janis M. Dionne; Bonita Falkner; Susan K. Flinn; Samuel S. Gidding (1 Sep 2017). "Clinical Practice Guideline for Screening and Management of High Blood Pressure in Children and Adolescents". Pediatrics (بزبان انگریزی) (published Sep 2017). 140 (3) e20171904. DOI:10.1542/peds.2017-1904. ISSN:0031-4005. PMID:28827377.
  6. Mayo Clinic staff (23 May 2009). "Low blood pressure (hypotension) — Causes". MayoClinic.com (بزبان انگریزی). Mayo Foundation for Medical Education and Research. Retrieved 2010-10-19.
  7. Costanzo, Linda S. (15 Mar 2017). Physiology (بزبان انگریزی). Preceded by: Costanzo, Linda S. (Sixth ed.). Philadelphia, PA. ISBN:978-0-323-51189-6. OCLC:965761862.{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link)