پلمبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پلمبر (انگریزی: Plumber) ایک ایسا تجارت پیشہ شخص ہے جو قابل حمل و نقل پانی، نالوں اور بیت الخلاء کے نظاموں کی تنصیب، ان میں بدلاؤ اور ان کے رکھ رکھاؤ کا کام کرتا ہے۔

عمارت کی تعمیر اور سامان کے طے کرنے میں دخل[ترمیم]

سینٹری مٹیریل اور باتھ روم، پائپوں، نالوں، نالیوں اور پانی کی سربراہی کی سہولتوں کی تیاری کے کام میں پلمبر اور بلڈنگ ٹھیکیدار حضرات کا کافی عمل دخل ہوتا ہے ، عام طور پر یہ لوگ اس پیشے کے بیوپاریوں کے پاس گاہک کو لے آتے ہیں اور گاہک بھی ان پر اعتماد کرتا ہے ، گاہک کا خیال ہوتا ہے ،یہ ہمیں اچھا اور سستا مال لے کر دیں گے اور پھر یہ ہم سے گاہک کو لے کر آنے کا کمیشن طلب کرتے ہیں، جو یہ کاروباری عام طور پر اپنے منافع میں سے انھیں دیتے ہیں، یعنی کہ اگر ایک لاکھ کا مال بیچا ہے اور دس ہزار روپے ہمیں منافع آیا ہے تو 3 ہزار یہ لوگ ان کو دے دیتے ہیں یا پھر ایسا بھی ہوتا ہے جس گاہک کے ساتھ پلمبر یا بلڈنگ ٹھیکیدار آتا ہے تو اس کو مارکیٹ سے تھوڑا زیادہ ریٹ لگا دیتے ہیں جتنے پیسے گاہک سے زیادہ لیں وہ ان حضرات کو دے دیتے ہیں، گاہک کو اکثر اس معاملت کا علم نہیں ہوتا، ان کے خیال میں یہ حضرات اس کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔[1]

جدید دور میں افادیت[ترمیم]

جدید دور میں ہمہ منزلہ عمارتیں عام ہو چکی ہیں۔ ایسے میں پائبنگ یا نالوں اور نالیوں کی منصوبہ بندی اور ان کی تنصیب ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ اس ضرورت کی تکمیل پلمبر کرتا ہے۔ کسی بھی عمارت میں نلوں کو ٹنکیوں سے مربوط کیا جاتا ہے۔ پھر یہ ٹنکیوں الگ الگ منزلوں سے جڑے ہوتے ہیں۔ ہر منزل پر ایک اہم پائپ سے کئی فلیٹوں میں پانی جاتا ہے۔ ہر فلیٹ میں پانی بیت الخلاء اور غسل خانے میں جدا گانہ یا یکساں ہوتا ہے، اس بات کے پیش نظر کے یہ دو کمرے ہیں یا ایک۔ یہ پانی نلوں کے علاوہ گیزروں، واٹر پیوری فائروں، شاوروں اور فلش ٹینک میں جاتا ہے۔ پائپوں کی صحیح منصوبہ بندی بیت الخلاء سے فضلات کی بر وقت نکاسی کے لیے بھی ضروری ہوتی ہے۔ اسی طرح سے پلمبر آزادانہ یا اکہری گھروں میں بھی ٹھیک سے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

پلمبر ٹیپ[ترمیم]

کسی بھی ہارڈ ویئر یا گھرلو سامان کی دکان سے "ٹیفلان ٹیپ" کا استعمال خصوصیت کا حامل ہے۔ یہ کئی مصنوعات کے لیے مستعمل ہے۔ 1960ء کے آخر میں ٹیپ کے تیار کنندوں نے ڈیوپون کی ٹیفلان کو ٹھیک پاؤڈر کی شکل میں استعمال کیا اور اس پاؤڈر سے اپنے اپنے پلمبر کے ٹیپ کو تیار کیا تھا۔ یہ ٹیپ اکثر پائپوں کے جوڑنے اور ان کو مضبوط بنانے کے کام آتا ہے۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]