پنجابی بھٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پنجابی بھٹی (پنجابی: ਭੱਠੀ‎) خطہ پنجاب میں استعمال کیا جانے والا ایک تندور ہے۔ یہ معمار کے تندور سے مشابہ ہے۔

نقشہ[ترمیم]

پنجاب میں روایتی طور پر استعمال ہونے والی بھٹیاں درج ذیل طریقے سے بنائی جاتی ہیں: زمین میں ایک گڑھا کھودا جاتا ہے اور اس کے اوپر والے سرے پر بھٹی سے دھوئیں کے اخراج کے لیے ایک چمنی بنائی جاتی ہے۔ [1] گڑھے کے اطراف کی دیواروں کو مٹی سے پلستر کیا جاتا ہے اور ایک گول دیوار زمین سے اوپر تعمیر کی جاتی ہے۔ بھٹی کو ایک طرف سے آگ کے لیے لکڑی، بانس کے پتے اور گھاس ڈالنے کے لیے کھلا رکھا جاتا ہے۔[2] بھٹی کا بالائی سرا کھلا لیکن ریت سے ڈھانپ کر رکھا جاتا ہے تاکہ اضافی حرارت مہیا کی جا سکے۔ پنجاب میں مکئی اور گندم کے دانے بھٹی میں بھوننے کا رواج عام ہے۔[2]

روائیتی پنجابی بھٹی کی طرز پر بنائی گئی دھاتی بھٹی

ماضی میں ہر گاؤں میں کافی تعداد میں پنجابی بھٹیاں ہوا کرتی تھیں[3] لیکن رفتہ رفتہ یہ روایت اپنی اہمیت کھو رہی ہے۔[2]

عمومی استعمال[ترمیم]

بھٹیاں راجھستاناور خطۂ پنجاب میں کثرت سے استعمال کی جاتی ہیں۔

راجستھان میں استعمال ہونے والی روایتی بھٹیاں اوپر سے بند ہوتی ہیں اور جو کے دانے یا دوسری بھونی جانے والی اشیاء اس کے اندر رکھ کر پکائی جاتی ہیں۔[4]

دوسری قسم کی بھٹیاں اوپر سے کھلی ہوتی ہیں جنہیں اشیاء کو بھوننے اور زیادہ مقدار میں چیزوں کو اوپر رکھ کر پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[5]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Punjabi bhathi
  2. ^ ا ب پ Alop ho riha Punjabi virsa byHarkesh Singh Kehal Pub Lokgeet Parkashan ISBN 81-7142-869-X
  3. Punjabi bhathi
  4. The Hindu Mohammed Iqbal 14 10 2012
  5. "Traditional stoves"۔ 28 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولا‎ئی 2016