پنجابی تندور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پنجابی تندور
مٹی کے تندور
اصلی وطنخطۂ پنجاب

پنجابی تندور (گرمکھی: ਤੰਦੂਰ؛ شاہ مکھی:تندور) مٹی کا ایک تندور ہے جسے روایتی طور پر پنجابی طباخی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پنجاب میں گھروں کے آنگنوں میں تندوری روٹی اور نان بنانے کے لیے تندور رکھنے کی روایت عام ہے۔

جبکہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں اجتماعی تندور رکھنے کا رواج ہے۔[1][2][3]

نیز روٹی اور نان کے علاوہ دیگر پکوان مثلا تندوری مرغ وغیرہ پکانے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

شکل[ترمیم]

پنجابی تندور روایتی طور پر مٹی سے گھنٹی نما تندور ہوتا ہے۔ اسے زمین میں لکڑیوں اور چارکول سے کے ذریعہ تقریباً 480 درجہ حرارت پر روشن کیا جاتا ہے۔[4] پنجابی تندور کو زمین کی سطح پر بھی رکھا جا سکتا ہے۔[5]

پنجابی تندور یہ نمونے دریائے سندھ کے آس پاس بھی دریافت ہوئے ہیں۔[6] تاہم غیر منقسم خطۂ پنجاب میں پنجابی تندور کا استعمال کھانا پکانے کے لیے رائج ہے۔[1][7]

استعمال[ترمیم]

پنجابیوں نے روایتی طور پر ہمیشہ پنجابی تندور کو گوشت اور روٹیاں پکانے کے لیے استعمال کیا ہے۔[8] پنجابی ثقافت میں تندور کا استعمال اس قدر اہمیت اختیار کر گیا تھا کہ پنجاب لوک گیتوں میں بھی اس کے تذکرے ملتے ہیں۔[1]

سنہ 1947ء میں تقسیم ہند کے بعد بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی پنجابی تندور کا استعمال عام ہو گیا۔ مغربی پنجاب سے ہجرت کر کے دہلی اور دیگر علاقوں میں بس جانے والے پنجابی اپنے ساتھ تندور بھی لے آئے۔[9]

پنجابی تندور اور بھٹی میں فرق[ترمیم]

پنجابی تندور اور پنجابی بٹھی میں فرق ہوتا ہے۔ پنجابی بھٹی اینٹوں یا مٹی سے بنائی جاتی ہے اور اس میں ایک ہی طرف سے آگ لگائی جاتی ہے۔ پنجابی بٹھی کے منہ کو ایک دھاتی ڈھکن سے ڈھانک دیا جاتا ہے اور ایک سلنڈر کے ذریعہ اس کا دھواں خارج ہوتا ہے۔[1]

ایسی بھٹیاں بھی ہوتی ہیں جن کے منہ کو مٹی سے بند کیا جا سکے (اس طرح کی بھٹیاں راجستھان میں بکثرت استعمال ہوتی ہیں)،[10] یا زیادہ مقدار میں کھانا پکانے کے لیے اوپر سے کھولی جا سکے۔[11]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت Alop ho riha Punjabi virsa byHarkesh Singh Kehal Pub Lokgeet Parkashan ISBN 81-7142-869-X
  2. Pind Diyan Gallian PTC Channel - Bilga (Jalandhar) which are also known as tadoors in Punjabi.
  3. "shvoong.com - Resources and Information"۔ 14 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2016 
  4. Vahrehvah
  5. Punjabi tandoor in Amritsar
  6. Pop's Mops and Sops - Barbecue and Sauces from Around the World By "B" "B" Quester [1]
  7. [2] The Rough Guide to Rajasthan, Delhi and Agra By Daniel Jacobs, Gavin Thomas
  8. "What is Mughalai Cuisine?"۔ 10 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2016 
  9. نیو یارک ٹائمز STEVEN RAICHLEN 10 05 2011
  10. The Hindu Mohammed Iqbal 14 10 2012
  11. "Traditional stoves"۔ 28 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2016