پنجاب آبزرور (اخبار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پنجاب آبزرور
قسم سہ روزہ
بانی خواجہ احمد شاہ
مدیر خواجہ احمد شاہ
شیخ عبد القادر
میاں فضل حسین
آغاز 1893ء
زبان انگریزی، اردو
اختتام 1918ء
صدر دفتر لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)

پنجاب آبزرور برطانوی راج میں پنجاب سے جاری ہونے والا ایک سہ روزہ اخبار تھا۔ یہ بیک وقت انگریزی اور اردو میں شائع ہوتا تھا۔ یہ اخبار 1893ء کو لدھیانہ کے ایک صاحبِ ثروت مسلمان خواجہ احمد شاہ نے لاہور سے جاری کیا۔ 1898ء سے 1904ء تک شیخ عبد القادر اس کے مدیر رہے۔ بعد ازاں میاں فضل حسین بھی کچھ عرصہ اس کے مدیر رہے۔ یہ اخبار 1918ء تک شائع ہوتا رہا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 97

(مراجع)


(مراجع)