پنجاب کرکٹ ٹیم (بھارت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پنجاب کرکٹ ٹیم بھارت کی ریاست پنجاب کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ کئی رانجی ٹروفی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ اس ٹیم کے کئی کھلاڑی بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بنے ہیں اور عالمی سطح پر نام بھی کمائے ہیں۔

پنجاب کرکٹ ٹیم کوچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر کا انتخاب[ترمیم]

2004ء میں انتخاب عالم کو بھارتی ریاست پنجاب کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی کرکٹ کھلاڑی کو کسی بھارتی صوبے کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔ اس عہدے کی پیشکش بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر آئی ایس بندرا نے کی تھی جو اس وقت پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ انتخاب نے نے کافی سوچ بچار کے بعد یہ پیشکش قبول کی ہے اور اس تاثر کا اظہار کیا کہ یہ ذمہ داری ان کے لیے ایک چیلنج تو ہے مگر ایک جیسی ثقافت، زبان اور ماحول ہونے کی وجہ سے انہیں یقین ہے کہ انہیں اپنے کام میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]