پنجاب (اخبار)
Appearance
قسم | روزنامہ |
---|---|
مالک | غلام علی نثار علی |
مدیر | نثار علی |
آغاز | یکم جنوری، 1874ء |
زبان | اردو |
اختتام | 1889ء |
صدر دفتر | لاہور، برطانوی ہندوستان |
پنجاب برطانوی راج میں پنجاب سے جاری ہونے والا پہلا روزنامہ اخبار تھا۔ اردو زبان میں شائع ہوتا تھا۔ یہ اخبار یکم جنوری 1874ء کو نثار علی کی ادارت میں لاہور سے جاری ہوا۔ اس کے مالکان کے نام غلام علی اور نثار علی تھے۔ یہ چار صفحوں پر مشتمل اخبار تھا، اس میں عام نوعیت کی سیاسی و دیگر خبریں شائع ہوتی تھیں۔ زیادہ تر خبریں دوسرے اخباروں سے لی جاتی تھیں۔ 1889ء میں یہ اخبار ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 179